چین (جیوڈیسک) جزائر حنان اور زیشا کے درمیان منعقدہ چینی نیوی کی جنگی مشقوں میں اسے اپنی فضائیہ اور میزائل داغنے والے شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل تھیں .مشقیں پیشہ ورانہ انداز میں کی گئیں .سمندر کے دو کناروں پر نیلا اور سرخ جنگی کاؤنٹر بنایا گیا تھا .نیلے کاؤنٹر کو دشمن کا ٹھکانہ تعبیر کرتے ہوئے مخالف سمت سے اس پر وار کرنے کی حکمت عملی کا شاندار عملی مظاہرہ کیا گیا.
مشقوں میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل داغے گئے .ایئر فورس نے نیوی کی مدد کی اور اس کا مکمل فلیٹ جنگی مشقوں میں شریک رہا .جنگی طیارے بھی فضا میں چکر لگاتے رہے .مشقوں کے بارے میں چینی خبر ایجنسی کو تفصیلات بتاتے ہوئے گائڈڈ میزائل شعبے کے کمانڈر زاؤ ینکو آن کا کہنا تھا جنگی مشقوں میں دشمن کی عسکری قوت ،اس کی منصوبہ بندی ،حملہ کرنے کی صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کر کے اسے عملی جامہ پہنایا گیا.