دمشق (جیوڈیسک) امریکا کی وزارت دفاع نے شام کے علاقے منبیج پر فضائی حملے کی فوٹیج جاری کی ہے۔
دوسری جانب ترک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے فضائی حملوں میں داعش کے دس اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے زیر استعمال ایک عمارت کو تباہ کر دیا گیا۔
ترک فورسز نے شام کے سرحدی علاقوں برغیطہ، تل احمر اور شبانیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
فیلق الشام اور القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ کے جنگجوؤں نے حلب کے نواح میں کاستیلو روڈ کو دوبارہ کھلوانے کے لیے قابض شامی فوج پر حملہ کیا لیکن شامی فوج نے شدید لڑائی کے بعد ان کا حملہ ناکام بنا دیا۔