نئی دہلی (جیوڈیسک) اتر پردیش کے شہر الٰہ آباد میں بہنے والے دریاؤں گنگا، جمنا اور مدھیہ پردیش کے دریائے سنگم میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آ گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
شمالی ریاست آسام میں ضلع جورہت کے بیس گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ دریائے برہم پتر کے کنارے آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔
ریاست مہاراشٹر میں دریائے گوداوری میں پانی کناروں سے چھلک کر آبادی پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک اوسط سے ایک فیصد زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں۔