سہواگ نے سالگرہ پر سنیل گاوسکر کو کرکٹ کے ’ شعلے‘ سے تشبیہ دے دی

Sehwag

Sehwag

ممبئی (جیوڈیسک) وریندر سہواگ نے سابق بھارتی اوپنرسنیل گواسکر کو کرکٹ کے شعلے سے تشبیہ دے دی۔

سنیل گاوسکر اتوار 10 جولائی کو 67 برس کے ہوگئے۔ ان کی سالگرہ پر سہواگ نے انھیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارکباد پیش کی، گاوسکر نے 1971 سے 1987 کے دوران 125 ٹیسٹ اور 108 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا ہے۔

سہواگ نے گاوسکر کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ آل ٹائم عظیم بیٹسمین کو سالگرہ مبارک ہو اور میں ان کی طویل زندگی اور صحت کیلیے دعاگو ہوں، سہواگ نے مزید لکھا کہ گاوسکر اپنے زمانے میں بغیر ہیلمٹ کے کھیلتے تھے، لیکن آج کے دور میں لوگوں کیلیے ان آلات کے بغیر کھیلنا ممکن نہیں ، اگر کرکٹ فلم ہوتی تو سنیل گاوسکر اس کے ’ شعلے ‘ ہوتے۔