پیرس (جیوڈیسک) یورپی یونین کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس تقریبا 96 ہزار لاوارث مہاجر بچے یورپ پہنچے۔ 2014 کے مقابلے میں یہ تعداد 4 گنا زائد ہے۔
پناہ گزینوں کی معاونت کے یورپی ادارے ای اے ایس او کے ان اعدادوشمار کے مطابق افغان بچوں کے بعد یورپی ممالک پہنچنے والے بچوں میں سب سے بڑی تعداد شامیوں کی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر افریقی ملک اریٹریا کے رہائشی ہیں۔
اس صورتحال میں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کو مہاجرین کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے۔