عوام اپوزیشن کو غیر جمہوری سیاست کی اجازت نہیں دیں گے: اعجاز الحق

Ijaz-ul-Haq

Ijaz-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن کے رابطوں کے ردعمل میں حکومتی اتحادی بھی سرگرم، اپوزیشن کی منفی سیاست پر تشویش کا اظہار کر دیا اور کہا کہ جمہوریت کی کشتی میں سوار خود اسے ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام کسی کو غیر جمہوری سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیگی۔

مسلم لیگ (ض ) کے سربراہ اور حکومتی اتحادی رہنما محمد اعجاز الحق نے طاہرالقادری، شیخ رشید کی ملاقات اور دیگر اپوزیشن رہنمائوں کے رابطوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عوام کسی کو غیر جمہوری سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایک شخص 8سال سے ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے کی پیشگوئیاں کر رہا ہے، کچھ سیاسی جماعتیں گند پائو ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور غیر ملکی انقلاب کے نام پر ملک میں انتشار پیدا کر رہا ہے، جعلی پیشگوئیاں کرنے والے اپنی سیاسی دکانیں چمکا رہے ہیں۔