مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری کا احتجاج

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر پر زور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی بربریت کے خاتمے کے لئے آواز اُٹھائیں۔

سلیم انصاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر بھر پو ر آواز اُٹھا ئی جائے،مصلحت پسندی اور دوستی کے رشتے کو بالائے طاق رکھ کر وزیر اعظم پاکستان بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کریں۔

جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری