بدنام زمانہ ڈاکو اکبر عرف اک پلڑی شیخ مبینا پولیس مقابلے میں گرفتار

Akbar

Akbar

بدین (عمران عباس) بدین اور گردو نواح میں خوف کی علامت بننے والا بدنام زمانہ ڈاکو اکبر عرف اک پلڑی شیخ مبینا پولیس مقابلے میں گرفتار، ورثاء کی جانب سے پولیس پر ھاف فرائی کرنے کا الزام…. بدین اور گردو نواح میں خوف کی علامت بننے والا بدنام زمانہ ڈاکو اکبر عرف اک پلڑی شیخ مبینا پولیس مقابلے میں گرفتار ہو گیا۔

بدین سی آئی اے پولیس کی جانب سے بدین کے نئے ریلوے پھاٹک پر فائرنگ کے تبادلے میں رخمی اکبر عرف اک پلڑی کو پہلے بدین سول اسپتال بعد میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے، ڈکیٹ اکبر جس نے بچپن سے چوری اور پھر ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ شروع کیا۔

اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ اکثر لوگوں کو چیلنچ کرکے ان کے گھر میں ڈکیتی کی وارتیں کرتا تھا، جبکہ گذشتہ کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھا، اکبر کا ایک اور ساتھی عبدالرزاق عرف ڈامر شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دوسری جانب اکبر کے ورثاءکے مطابق پولیس نے اس کو ایک روز قبل ہی گرفتار کرلیا تھا اور اس کو جھوٹے مقابلے میں ھاف فرائے کیا گیا ہے۔