اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
نادرا نے شناختی کارڈز تصدیقی مہم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ مہم کے آغاز سے اب تک چار لاکھ افراد ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی تفصیلات چیک کر چکے ہیں۔
نادرا کو تیرہ ہزار خاندانوں میں جعلی افراد کے شامل ہونے کی شکایت موصول ہوئیں جن میں سے ایک تہائی افراد غیرقانونی باشندے ثابت ہو گئے جن کے نام ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔