یمن (جیوڈیسک) یمنی وزیراعظم احمد عبید بن دغر نے عدن، لحج، ابین اور ضالع صوبوں کی سیکورٹی کمیٹیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔
یمنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کسی تصفیے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے، جس سے جنگ کو طول حاصل ہو اور ملکی تقسیم کے حالات پیدا ہوں۔
بن دغر نے باور کرایا کہ امن کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے قومی چاہت کے ساتھ ساتھ خلیجی منصوبے پر عمل درامد اور سلامتی کونسل کی قرارداد کا احترام۔
بن دغر نے مزید کہا کہ یمن میں اسلحے کی اسمگلنگ کا جاری رہنا یقیناً ملک میں جنگ کو طول دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ” یمن کے دشمن امت مسلمہ کے دشمن ہیں جو ابھی تک خطے اور اس کے امن و امان کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں”۔ بن دغر نے باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔
یمنی وزیراعظم نے عدن شہر کے بیچ دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے اور القاعدہ تنظیم کے زیرقبضہ الصولبان عسکری کیمپ کا کنٹرول واپس لینے پر ، سیکورٹی کمیٹیوں کو مبارک باد پیش کی۔