بغداد (جیو ڈیسک) شمالی بغداد میں کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک جبکہ بتیس زخمی ہو گئے۔
بغداد کے شمالی علاقے راشدیہ میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا گیا ، حملے میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں داعش ملوث ہو سکتی ہے ۔ بغداد میں حال ہی میں ہونے والی دہشتگردی کے المناک واقعے میں دو سو بیانوے افراد ہلاک ہوئے تھے۔