مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/07/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈکیتی و راہزنی کی 21 سنگین وارداتوں میں ملوث خطر ناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ایس ایچ او محمد ایو ب گجر نے روہی نالے کے قریب ناکہ لگا رکھا تھادو موٹر سائیکلوں پرسوار چار افراد کو چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، اور راجباہ تھمن کی طرف فرار ہو گئے،ساتھیوں کی فائرنگ سے طیب عرف بوس شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا، تین ساتھی فرار، فرار ملزمان پولیس اہلکاروں و اپنے متعدد ساتھیوں کو بھی قتل کر چکے ہیں، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کے ہمراہ فیروز پور روڈ پرروہی نالے کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد آئے جنہیں چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے راجباہ تھمن کی طرف فرار ہو گئے، پولیس نے پیچھا کیا تو ایک ڈاکو طیب عرف بوش زخمی حالت میں ملاجبکہ تین ساتھی ڈاکو فرار ہو چکے تھے، جس نے پولیس کو بتایا کہ ہم چاروں ڈکیتی کی نیت سے جارہے تھے کہ پولیس نے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا اور ہم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ زخمی ڈاکوکو ڈی ایچ کیو قصورہسپتال بھجوایا گیا لیکن راستہ میں ہی دم توڑگیا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرنے والا ڈاکواپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد گجر نے کہا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکوطیب عر ف بوش انتہائی خطرناک اورہارڈ کریمنل تھاجوضلع قصوراورلاہور میں رابری،ڈکیتی،چوری اور اسلحہ ناجائز کی21سے زائد وارداتوں میں ملوثتھا۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے فرار ہونے والے 3 کس ڈاکوئوں عاشق میو، ناصر میوعرف ناصری اور جاوید عرف جیدی عرف گھوڑا کے خلاف ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔فرار ملزمان پولیس اہلکاروں و اپنے متعدد ساتھیوں کو بھی قتل کر چکے ہیں، ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چھ منشیات فروش گرفتار،5کلو50گرام چرس بر آمد، الگ الگ مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات فروشی میں ملوث شاہ نواز سے 1525گرام چرس،آصف میوسے1065گرام،صابرسے1025گرام ،وارث علی سے400گرام ،علی اکبر525سے گرام اورپرویزسے510گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔