لاہور (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار محمد آصف نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف محمد عامر کا کم بیک اچھا ہو سکتا ہے اور وہ نئے اسٹار بن کر ابھر سکتے ہیں۔
اسپاٹ فکسنگ اور اس کے مرتکب کرکٹرز کی واپسی ہونی چاہیے یا نہیں اس پر کرکٹرز سمیت کرکٹ دیوانوں کی رائے کے حوالے سے محمد آصف نے کہا کہ اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ غلطی انسان سے ہو سکتی ہے۔
معافی مانگنے والوں کو دوبارہ موقع ضرورملنا چاہیے۔ چودہ جولائی سےلارڈز میں شروع ہونے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر چھ سال بعد اِن ایکشن ہوں گے جن کی واپسی کو جہاں ان کے فکسنگ ساتھی محمد آصف کے علاوہ سٹورٹ براڈ سمیت بڑے کرکٹرز نے خوشگوار کہا وہیں انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن، کپتان الیسٹر کُک، گریم سوان، مائیک اتھرٹن سمیت متعدد نے آڑے ہاتھوں لیا۔