خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے قریب تحصیل جوہی میں پسند کی شادی نہ کرنے پر لڑکا لڑکی نے خود کشی کرلی ۔تحصیل جوہی کے نواحی گاؤں پیر علی شاہ میں 17سالہ صائمہ چنہ نے 20سالہ نوجوان گلزار لنڈ سے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو گولی ماردی۔
لڑکی کی لاش کو تحصیل جوہی کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری طرف نوجوان گلزار لنڈ نے اپنی محبوبہ کی موت کے صدمے کا سن کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ جنہیں زخمی حالت میں تحصیل جوہی کی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمی نوجوان کو نوابشاہ منتقل کردیا گیا۔جہاں زخمی نوجوان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے۔
واقعے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔دوسری طرف خودکشی کرنے والہ نوجوان گلزار لنڈ کراچی میں مزدوری کرتا تھا اور آج ہی خودکشی کرنے والی صائمہ چنہ نامی لڑکی سے شادی کرنے کے لیے وہ گاؤں آیا ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق لڑکی اور لڑکا دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنے والے تھے لیکن ان کے ورثا ان کے گھر والوں کی رنجشوں کے باعث ان کی شادی نہیں ہو پائی اور جب کہ دونوں کے گھروالے اس شادی میں راضی نہیں تھے جس کی وجہ سے دونوں نے خودکشی کرلی۔جس کے نتیجے میں لڑکا لڑکی دونوں جانبحق ہوگئے۔
دونوں کی لاشوں کو ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔دونوں کی لاشیں گھروں میں پہچنے سے گھروں میں قہرام بپا ہے۔دونوں کے ورثا غم سے نڈہال ہیں۔لڑکی لڑکا دونوں کا تعلق تحصیل جوہی کے ایک ہی گاؤں پیر علی شاہ سے ہے۔