کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور 100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں انویسٹرز نے محتاط رویہ اپنایا ہوا تھا تاہم عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گزشتہ دو ٹریڈنگ سیشنز میں شیئر ہولڈرز کی جانب سے حصص کی خریداری زور پکڑ گئی ہے جس سے انڈیکس میں ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
رواں ہفتے شیئرز کی مالیت میں 188 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ جنوری 2016ء سے اب تک 100 انڈیکس لگ بھگ 20 فیصد بڑھا۔