اسرائیل بیت الحنون سرحدی چوکی کھولنے پر رضامند

Checkpoint

Checkpoint

فلسطین (جیوڈیسک) فلسطینی انتظامیہ سے وابستہ محکمہ شہری امور کے شعبہ اطلاعات کے ڈاریکٹر محمد المقادمہ نے بتایا کہ بیت الحنون کی سرحدی چوکی جلد ہی کھول دی جائے گی جس کےلیے حکومت اسرائیل سے مطابقت طے ہو گئی ہے۔

اسرائیل غزہ سے ملحقہ سرحدی چوکی بیت الحنون کے راستے گاڑیوں کے داخلےکی اجازت دے گا۔

فلسطینی انتظامیہ سے وابستہ محکمہ شہری امور کے شعبہ اطلاعات کے ڈاریکٹر محمد المقادمہ نے اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بیت الحنون کی سرحدی چوکی جلد ہی کھول دی جائے گی جس کےلیے حکومت اسرائیل سے مطابقت طے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ چوکی سن 2007 سے بند پڑی تھی جہاں سے صرف غیر ملکی اپنی گاڑیوں کے ذریعے گزر سکتے تھے۔