القدس : نوجوانوں کی ایک تحریک کالعدم قرار دے دی گئی

Lieberman

Lieberman

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع اویگاڈور لائبیر مین نے محکمہ داخلہ کی تجویز پر القدس میں سر گرم عمل تحریک نوجوانان کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے

اسرائیلی وزیر دفاع اویگاڈور لائبیر مین نے محکمہ داخلہ کی تجویز پر القدس میں سر گرم عمل تحریک نوجوانان کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق ، اس تحریک کے سر پرست عرب مفکر منیر شفیق اور حلمی عطیہ ہیں جو کہ ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کی مدد سے اسرائیل کے خلاف حملوں کی تیاریاں کر رہے تھے۔

اسرائیلی حکومت سے اس فیصلے کے بعد مذکورہ تحریک کے مالی اثاثوں کو منجمد کرتےہوئے اس کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا سکے گا۔

اس کے جواب میں فلسطینی تحریک پسند رہنما اور مصنف عنان نجیب نے بتایا ہے کہ نوجوانوں کی یہ تحریک سیاسی مقاصد سے پاک ہے جس کا قیام مسجد الاقصی کا تحفظ کرنا ہے۔