تلہار (نمائندہ) تلہار شہر میں طویل عرصے سے سرعام فروخت ہونیوالے مضر صحت گٹکے، مین پڑی، چرس، آفیم و دیگر منشیات، فحاشی، ڈبو گیم، منی سینٹرز، آکڑا پرچی، شراب کے کھلنے والے گتے سمیت دیگر نسلی دشمن سماجی برائیوں کیخلاف شہید بھٹو کیجانب سے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کر کے نعر یبازی کی گئی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے مجید کنبھار، مصطفی گاڈہی، باغی امداد نظامانی، دیدار جتوئی و دیگر نے کہا کہ سماج دشمن قوتوں نے منشیات کی بھرمار کرکے ہماری نسلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ہمارے بھائی اور معصوم بچے سب اس بری لعنت کی گرفت میں آکر اپنی جان و مال کا ضیان کر رہے ہیںانتظامیہ گٹکے مین پڑی فحاشی منی سینما و دیگر سماجی برائیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی اوپر سے شہر میں شراب کی دوکان کھولنے کیلئے لائسنس جاری کرکے سرکار نے بڑی نا انصافی کی کیا ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب سے قیمتی جانوں کا ضیاع بھول گئے ہم قطعی ایسا ہونے نہ دیں گے اپنی نسلیں بچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔