کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا ممتاز سماجی شخصیت با بائے خدمت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت، انسانیت کی خدمت میں عبدالستار ایدھی کا کوئی ثانی نہیں پوری مسیحی قوم انسانیت کی خدمت میں ساری زندگی وقف کرنے والی اس عظیم ہستی مولانا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے عبدالستار ایدھی کی یاد میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دعائیہ تقریب میں مسیحی برادی کے رہنمائوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے یونس گل ،شعیب گل ،شاہد اقبال جوزف اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں عبدالستار ایدھی کی سماجی اور فلاحی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات سے پڑنے والے خلا کو ملک و قوم کا عظیم نقصان قرار دیا ۔تقریب سے اپنے خطاب میں نعیم کھو کھر نے مزید کہاکہ عبدالستار ایدھی فخر پاکستان تھے ان کی وفات سے پوری قوم افسردہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے ایدھی کے وفات سے خدمت انسانیت کے حوالے سے ملک میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ ایدھی بے سہارا ،لاچاروں اور مصیبت زدہ لگوں کا مسیحا اور انسانیت کے پیکر تھے نعیم کھو کھر نے کہاکہ ایدھی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر می پاکستان کی پہچان تھے نعیم کھو کھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسیحی قوم عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھا نے عہد کرتی ہے۔