جھنگ کی خبریں 13/7/2016

Pirmahal News

Pirmahal News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ کے تھانہ قادر پور کے علاقے اقبال نگر میں ٹریکٹر ڈرائیور پر مبینہ تشدد اور اسے حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب اعلی شیخ ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے درخواست میں ٹریکٹر ٹرالی کو فیکٹری میں غیر قانونی طور پر بند کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے کئی دن گزرجانے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہ کر سکی ہے تھانہ قادر پور کے علاقے اقبال نگر کے رہائشی ناصر خان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا ملازم محمد الیاس ٹریکٹر ٹرالی پر اینٹیں لاد کر اقبال نگر کی شاہراہ عام سے گزر رہا تھا کہ اس دوران ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب اعلی شیخ ظفر اقبال سامنے سے آگئے اورانہوں نے ٹریکٹر ٹرالی کو اس سڑک سے گزارنے پر ڈرائیور محمد الیاس کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان کے گارڈز نے بھی الیاس پر تشدد کیا اور اسلحہ کے زور پر پکڑ کر اسے قریبی رائس فیکٹری میں لے گئے جہاں اسے ایک گھنٹے سے زائد حبس بے جا میں رکھا گیا اور ٹریکٹر ٹرالی کو غیر قانونی طور اپنی فیکٹری میں بند کردیا ہے ٹریکٹر ٹرالی تاحال اقبال سنز رائس ملز میں موجود ہے ،ملازم کو تشدد کانشانہ بنانے ،حبس بے جا میں رکھنے اور ٹریکٹر ٹرالی پر قبضہ کرنے کے الزام میں ناصر خان نے تھانہ قادر پو رمیں ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب اعلی فیصل آباد شیخ ظفر اقبال کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی ہے ،ایس ایچ او تھانہ قادر پور چوہدری حاکم علی کے مطابق مقدمہ کے اندراج کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب اعلی فیصل آباد شیخ ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کو شاہراہ عام سے نہیں بلکہ ان کی ملکیتی زمین سے گزارا گیا اور ان کی زمین کو نقصان پہنچایا جبکہ انہوں نے ٹریکٹر ڈرائیور پر تشدد نہیں کیا تاہم ٹریکٹر ٹرالی کو فیکٹری میں کھڑا کر دیا گیا ہے اس کے مالکان ان کے نقصان کا ازالہ کریں یا اس بات کی صفائی دے دیں کہ کوئی نقصان نہیں ہوا تو وہ ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ دیں گے یاد رہے کہ شیخ ظفر اقبال سابقہ ڈی سی او بھی رہ چکے ہیں آخری اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ قادر پور نے ٹریکٹر ٹرالی شیخ ظفر اقبال کی فیکٹری سے برآمد کرکے تھانہ میں کھڑا کر دیا ہے جبکہ کئی دن گزرجانے کے باوجود بااثر افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر سکی ہے جس پرمتاثرہ افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چند یوم قبل منڈی شاہ جیونہ میںناجائز تجاوزات میں مختلف ریڑھی بانوں اور دکانداروں کے نقصان پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری جاوید اور ان کے گروپ کی جانب سے متاثرین میں ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل رات کے وقت ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں غریب محنت کشوں کی دکانوں اور ریڑھیوں پر مبینہ طورپر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور ان کا نقصان کیا۔ان کے نقصان پر علاقہ منڈی شاہ جیونہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری جاوید،چیئرمین یونین کونسل 41منڈی شاہ جیونہ راجہ نصیر ،وائس چیئرمین چوہدری صابر یٰسین ،منتخب کونسلرز چوہدری یونس ،چوہدری آصف چیمہ ،چوہدری وسیم اصغر،غلام محمد ربانہ،ملک غلام مصطفی،سردار پپو خان،الحاج راجہ طارق اور دیگر معززین نے ریڑھی بانوں اور دکانداروں کے نقصان پر دس متاثرہ افراد میں ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقوم تقسیم کیں۔اس موقع پر چوہدری جاوید اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ نا جائز تجاوزات کاخاتمہ ہونا چاہیے مگر یہ کام جھنگ شہر سے شروع ہونا چاہیے ۔ناجائز تجاوزات کا اگر خاتمہ کرنا ہے تو ٹی اے ایم انتظامیہ خود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرے نہ کہ مبینہ طور پر موجودہ سیاسی ایماء پر منڈی شاہ جیونہ میں موجود افغانی پاشندے محض مبینہ سیاسی رنجش پر ناجائز تجاوزات کے نام پر معصوم شہریوں کا نقصان کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ ناجائز تجاوزات کی آڑ میں لوٹ مار اور شہریوں کو زدوکوب کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔انہو ں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ منڈی شاہ جیونہ میں ہونے والے ظلم اور غنڈہ گردی کا از خود نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرین کو انصاف دلائیں تاکہ متاثرین کو عدم تحفظ محسوس نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 نے انٹرن شپ پروگرام کا آ غاز کر دیاگیا جس میںکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو رسکیو سیفٹی افیسر اصغری پروین کے زیرسایہ بیسک لائف سپورٹ کی ٹرینیگ دی جائے گیااس میں و و کیشنل ٹرینینگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اورطلبات حصہ لے رہے ہیںجس میں 21 طلباء کلینکل اسسٹنٹ ،14طلبات اور 21 طلباء کمپیوٹراپریٹر شامل ہیں جن کا دورانیہ دو ماہ ہوگا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹرطارق سعید نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ء کلینکل اسسٹنٹ طلباء جو کہ ایمبو لینس پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور کنٹرول روم انچاج طاہر عباس کی زیر سرپرستی کمپیوٹراپریٹرطلبائ، طلبات کنٹرول روم میں ڈیٹا انٹری کے فرائض سرانجام دے گے۔ان سے سٹوڈنٹ کو ناصرف سیکھنے کا موقع ملے گابلکہ احساس ذمہ داری بھی پیدا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو ایک اچھے ریسکیو رکی طرح تربیت بھی دی جائے گی۔ نیز براں ان کو کورس کے احتتام پر انٹرن شپ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔