کراچی کی خبریں 13/7/2016

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ایشوریا سندھی جونیجو جماعت کے نو منتخب صدریونس جونیجو ‘ سینئر نائب صدر یوسف بھائی ‘نائب صدر محمد علی ممو بھائی ‘ جنرل سیکریٹری اسمٰعیل جونیجو ‘ جوائنٹ سیکریٹری شاہد جونیجو‘ فائنانس سیکریٹری حسین جونیجو ‘ رابطہ سیکریٹری عبدالرزاق جونیجو ‘آفس سیکریٹری یوسف جونیجو اور حنیف جونیجو ‘ حسین جونیجو جاپان والا ‘سید قادری و دیگر اراکین کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یونس جونیجو سمیت دیگر تمام نو منتخب عہدیداران و اراکین کابینہ ایشوریا سندھی جونیجو جماعت کی خدمت و اتحاد کی مثالی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے برادری کو مزےدمنظم و مربوط کریں گے ۔ گجراتی سرکار امیر سولنگی نے ایشوریا سندھی جونیجو جماعت کی منتخب کابینہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جی کیو ایم گجراتی بولنے والی اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام محب وطن پاکستانی برادریوں کی فلاح و بہبود کے ہر عمل میں ایشوریا سندھی جماعت اور ہر اس جماعت کے ساتھ ہے جو پاکستان سے محبت کرتی ہے اور اپنی برادری کی خدمت و فلاح اور ترقی وخوشحالی چاہتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ عمرا ن چنگیزی ‘میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اورخان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دوسالہ آئینی مدت کے خاتمہ پر ان کی توسیع کی ضرورت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت اسلئے نہیں ہے کہ فوجی عدالتیں موثر ثابت نہیں ہوئیں اور سابق وفاقی وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے قاتلوں سمیت دیگر کئی مقدمات کے فیصلے ان عدالتوں میں اب تک زیر التواءہیں جبکہ جن کیسز کے فیصلے فوجی عدالتوں سے ہوئے ہیں ان میں سے بیشتر سپریم کورٹ میں چیلنج ہوچکے ہیں پھر جب اپیلیں سپریم کورٹ میں آنی ہیںتو فوجی عدالتوں کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے جبکہ فوری فیصلوں کیلئے خصوصی عدالتیں پہلے ہی سے موجود ہیں تو فوجی عدالتوں میں توسیع کے بجائے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو عدلیہ کیلئے مزید جلد فیصلوں اور ججوں کیلئے بے خوف ہوکر سماعت کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مارگریٹ تھیچر کے بعد برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے والی دوسری خاتون وزیراعظم تھریسامہ کو وزیراعظم برطانیہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کرنے والی تھریسامہ کو وزیراعظم بننے کے بعد یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے برطانیہ کی عوام کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا اور یورپی یونین کے اندر رہنے یا پچھلے دروازے سے اس اتحاد میں شامل ہونے کی کوشش سے بچنا ہوگا۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد تھریسامے کو معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات دو رکرنے کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ اور اخراجات میں کٹوتی جیسے مشکل فیصلے کرنا ہونگے اور یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے عوام اور دنیا پر ثابت کرنا ہو گا کہ برطانیہ اپنے وسائل کے اندر رہ کر بھی اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو سکتا ہے۔