کراچی : جمہوریت کی بقاء شہر کی سلامتی کیلئے کراچی کو آئین کی آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کیا جائے یا رینجرز کو پولیس کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ رینجرز ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوا سکیں۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی 4 مجید کالونی لانڈھی کے چیئر مین فیروز خان نے بزرگ شہریوں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کہی انہوں نے کہا کہ ہم امجد صابری کی شہادت پر انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جبکہ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فیروز خان نے بتایا کہ کراچی میں رینجرز نے امن کی بحالی کیساتھ عوام کو عید کی خوشیوں کا تحفہ دیا ہے اس پر ہم آرمی چیف DG رینجرز اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں مستقل امن کی بحالی کیلئے حکومتی اداروں سے سیاسی ملازمین کو نکالا جائے انصاف کی فراہمی کے لیے پبلک سیفٹی کمیشن بنایا جائے، پبلک گورنمنٹ پارٹنر شپ کے لیے سٹیزن کمیونٹی بورڈ بنائے جائیں تعلیمی بہتری کیلئے اسکول مینجمنٹ کمیٹیاں بنائی جائیں بالخصوص پولیس آرڈر 2002کو بحال کرکے اس پر سختی سے عمل کیا جائے تو شہر میں مستقل امن آ سکتا ہے۔