آزاد کشمیر (جیوڈیسک) کشمیر میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سے ن لیگ کا خاتمہ کریں۔
راولا کوٹ میں جلسے سے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی وزیراعظم نواز شریف کا دوست ہے، مودی کی دہشتگردی کو میاں صاحب کی خاموش حمایت حاصل ہے، کیسےممکن ہے کہ ن لیگ کی مودی دوست پالیسی کو سپورٹ کریں، 35 کشمیریوں کے قتل پر وزیراعظم نے 4دن بعد بیان دے کر جان چھڑالی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں، کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ہورہی ہے، ہم کشمیر کو پیپلز پارٹی کا نصب العین سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی مرد اور عورت کو برابر کے حقوق دینا چاہتی ہے، کشمیری اپنا حق چھیننا جانتے ہیں، پیپلز پارٹی خواتین کو معاشی، سماجی، سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔