کیا کشمیر کی آزادی قریب ہے

Kashmir Freedom

Kashmir Freedom

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیرمیں ظالم و جابر بھارتی افواج کا ہمارے آزادی کے متوالے نہتے کشمیری بھائیوں، بہنوں اور معصوم بچے اور بچیوں پر ظلم و ستم اور آگ و خون کاایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے مگرجس طرح ماہِ رواں کے پچھلے کئی دِنوں سے بھارتی افواج نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی اِنسانیت سوز تاریخ رقم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور گویا کہ آج جس طرح بھارتی جلاد افواج کے ہاتھوں کشمیرجل رہا ہے اِس پر زمین بھی تھرا اُٹھی ہے اور آسمان بھی روپڑاہے اَب کیا مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کی آزادی قریب ہے؟؟ تو اُمید رکھنی چاہئے کہ ہاں بہت جلد آزادی ملنے والی ہے۔

مگرلمحہ فکریہ یہ ہے کہ اِس پر بھارت وامریکاسمیت اقوام ِ عالم کی آنکھیں ابھی تک بند ہیں اور اِن کے کان بہرے ہوچکے ہیں سب دیدہ و دانستہ نہتے کشمیریوںکی آہ و فغان سُننے کو تیار نہیں ہیں ،کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ جو نریندرمودی اور بی جے پی کے دہشت گردوں اور جنگی جرائم کی مرتکب بھارتی دہشت گرد افواج کے کان کھینچے اور اِس کے ہاتھ و جسم پر دوچار ڈنڈے مار کر یہ سمجھائے کہ تم یہ کیا کررہے ہو؟؟ تم لوگ نہتے کشمیریوں پریہ کیسی ظلم وستم کی تاریخ رقم کررہے ہو؟؟ تھو…تھو…!! اپنی ہٹ دھرمی سے اپنا کردارتو مسخ کرہی رہے ہو اوراُلٹا ہمارادامن تھام کر تم لوگ ہمارے کردار پر بھی بڑااور سیاہ سوالیہ نشان لگارہے ہو۔“

Kashmir Issue

Kashmir Issue

اَب ایسے میں یہاں سوال یہ پیداہوتا ہے کہ مگر ایساکون کرے گا؟؟ اور کِسے کیا پڑی ہے؟؟ کہ کوئی بھارت جیسے ضدی اور جنگی جنون میں مبتلاپاگل کے منہ لگے؟؟ہاں ایسا ضرور ہے کیونکہ سب ہی کی کشمیر کے معاملے میں بھارت کو حمایت حاصل ہے اور بالخصوص امریکا تو یہ چاہتاہی نہیں ہے کہ بھارت کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خواہشات اور درخواست اور اِن کے کسی دباو ¿ میں آکر مسئلہ کشمیر امریکی مرضی کے بغیر خاموشی سے حل کر دے۔

یقین جانیئے کہ آج اگر امریکا چاہئے تو مسئلہ کشمیر چند ایسے جملوں ’ ’ امریکا کی خواہش ہے کہ اَب بھارت مسئلہ کشمیر کومزید طول نہ دے اور فوری طور پر اقوام ِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصوابِ رائے سے تُرنت کشمیر کا مسئلہ حل کردے “ تو کوئی شک نہیں کہ آج ہی مسئلہ کشمیر صرف چند سیکنڈوں ، چندمنٹوں ،چندگھنٹوں ، چنددِنوں ، چندہفتوں اور چندماہ ہی میں حل نہ ہوجائے تو کہنا….!! مگرچونکہ امریکا کو مسئلہ کشمیر ابھی حل ہی نہیں کرنا اورکراناہے تو پھروہ ابھی یہ ہرگز نہیں چاہے گا کہ اِ س کی مرضی کے بغیر بھارت مسئلہ کشمیر حل کرے بلکہ اَب تو امریکا کی مسئلہ کشمیر سے متعلق یہ خواہش واضح طور پر عیاں ہوتی نظرآرہی ہے کہ بھارت کو کشمیرپر مکمل امریکی حمایت حاصل ہے جس کی بِناپر بھارت کھلم کھلاکشمیریوں کو اپنی دہشت گرد افواج کے ہاتھوں نشانہ بنارہاہے اور تاریخ ساز ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

آج اِس میں بھی کوئی شک اور کوئی دورائے نہیں ہے کہ دہشت گرد بھارتی افواج کی دہشت گردی کے ہاتھوں کشمیر ی نوجوان برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں میں آزادی کی ایک نئی لہر بھونک دی ہے اور اَب یقینی طور پر وہ دن کوئی دور نہیں رہاہے کہ جب بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے آزادی کے لئے متلاش ہمارے کشمیری بھائیوںاور بہنوں اور بچے اور بچیوں اور نوجوانوں اور جوانوں اور بڑے بوڑھوں اور کشمیر کے چرندوں پرندوںاور کشمیر کی سب درو دیواروں کوبھی بھارتی حکمرانوں اور بھارتی افواج کے تسلط اور ظلم و ستم سے آزادی نصیب ہوجائے گی یہ بھی آزادی سے اپنے علاقے اپنے گھر وں کے آنگنوںاور بازاروں اور شاہراہوں پر اپنی آزاد زندگیاں پوری آزادی سے سُکھ اور چین کے ساتھ گزار سکیں گے آج اپنی اِسی آزادی کے حصول کے خاطر ایک لمبے عرصے(اور بالخصوص حالیہ چنددِنوں ) سے بھارتی افواج کے ظلم وستم کا نشانہ بننے والے اپنے کشمیری بھائیوں اور کشمیری قوم کو ساری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اِس منظر میں آج سات آٹھ روز گزرجانے کے باوجود بھی مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظالم بھارتی افواج کی دہشت گردی اور پُرتشدد کارروائیوں کے جاری سلسلے میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتاجارہاہے نریندرمودی کی پجاری اور مودی دیوتا کے کشمیریوں سے متعلق آنے والے احکامات فوری عملدرآمد کرتی بھارتی افواج اپنی ساری مشینری کے ساتھ نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ذیاتی کے پہاڑ توڑے جارہی ہے بھارتی افواج نے کشمیر یوں پر حیات تنگ کردی ہے کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع کردیاگیاہے ، ٹیلی فون لائنیں، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بندکردی گئیں ہیں کرفیولگاکر معاملات ِ زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیاگیاہے، دہشت گرد بھارتی افواج کشمیریوں کو آزادی سے بھٹکاکر دہشت گردی کی جانب راغب کرنے کے حربے استعمال کررہی ہے ، کشمیر کی آزادی کی ساری اعلیٰ قیادت گرفتارکرکے پابندسلاسل کردی گئی ہے۔

Indian Army

Indian Army

مگر یہاں حیران اور پریشان کردینے والی بات یہ ہے کہ ایسے میں پھر بھی امریکا اور یو این اُواور ہماری اُوآئی سی جیسے اداروں کو کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھو نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ہونے والی دہشت گردی ابھی تک نظر نہیں آرہی ہے آج یہی وجہ ہے کہ اِن کے اِس دوغلے پن پر دنیا تھوتھو کررہی ہے اور امریکا اور یو این اُو اور اُو آئی سی کے بے رحمانہ سلوک اور رویوں پر سوائے دہت تیری کے کہنے کے اور کچھ نہیں کہہ پارہی ہے اور اِس کے ساتھ ہی یہ کہنے اور سوچنے بھی لگی ہے کہ جیسے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے لئے بھارتی حکمرانوں اور بھارتی افواج کو امریکا اور یواین اُو اور اُو آئی سی کی پوری پوری حمایت حاصل ہے اِسی لئے بھارتی افواج بے لگام ہوگئی ہے اور کشمیریوں کوبیدریغ پُرتشددکارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔

یوںاَب تک مقبوضہ کشمیر سے آنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بھارتی افواج کے ہاتھوں ہونے والی وحشیانہ اور پُر تشددکارروائیوں سے کشمیر میں شہداءکی تعداد40کے قریب تک جاپہنچی ہے اور ہنوز نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم وستم اور (جسم کے اُوپری حصوں ) آنکھوں میں چھرے لگنے سے دوہزار سے زائد معصوم کشمیری بینائی سے محروم اور زخمی بھی گئے ہیں اور ساتھ ہی شہیدہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اِس منظر میں تشویش یہ ہے کہ آخر بھارتی افواج کا کشمیریوں پر جاری یہ ظلم و ستم کا سلسلہ کب اور کہاں جاکر رکے گا؟؟

جبکہ مقبوضہ کشمیراورپاکستان سمیت دنیا بھر میں اِنسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تمام بڑی چھوٹی تنظیمیں امریکا سمیت اقوام ِ عالم میںنہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے توڑے جانے والے ظلم و ستم کو فوری طور پر رکوانے اور مظلوم کشمیروں کواقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے سے بھارتی ظلم وستم سے آزادی اور انصاف دلوانے کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کررہی ہیںجبکہ یہاں یہ امرباعثِ فخرو افتخار ہے کہ آج مقبوضہ کشمیرکے نہتے اور معصوم کشمیری بھائیوں کو بھارتی افواج کے اِنسانیت سوز ظلم وستم سے نجات دلانے کے لئے ہمارے وزیراعظم نوازشریف وجنرل راحیل شریف اور پاکستانی دفترخارجہ سمیت پوری پاکستانی قوم، سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیںجنہوں نے اپنی اولین ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے اور دنیابھرمیں کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو تسلیم کرانے کا بیڑااُٹھالیاہے، اور برملااور دوٹوک امریکا سمیت یو این اُواور اُوآئی سی کو یہ باور کرادیاہے کہ خطے میں دائمی امن و امان کے لئے فوری طور پر مسئلہ کشمیر حل کرناہوگا اِس کے بغیر دنیا میں امن کا خواب سیراب ہی رہے گااوراِس کے ساتھ ہی دنیا کے امن پسند ممالک سے یہ اپیل بھی کردی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت سے ہر اقسام کے تعلقات فور ی طور پر منقطع کئے جائیں اور امریکا اور یو این اُو اور اُو آئی سی پر اختلاقی اور سیاسی معاشی اور معاشرتی دباو ¿ بھی بڑھایاجائے کہ یہ کشمیر یوں پر ظلم وستم کے معاملے میں اپنی ظاہر و باطن حمایت کا سلسلہ فوری طور پر ختم کردیں اور اپنی اولین ترجیحات میں مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے خاطر کوششوں کو حتمی شکل دیں تاکہ مقبوضہ کشمیرکے نصف صدی سے آزادی کے متوالے نہتے کشمیریوںکو بھارت حکمرانوں، سیاستدانوں ، انتہاپسندوں اور دہشت گرد بھارتی افواج کے ظلم وستم سے نجات حاصل ہواور وہ بھی آزادی سے اپنی زندگیاں گزارسکیں اور اَب آخرمیں، میں بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے شکار اپنے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارت و امریکا اور یو این اُو اور اُو آئی سی سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے شاعر کے اِس دُعائیہ شعر کے ساتھ جازات چاہوں گا کہ :۔

اِس جگہہ رہیئے جہاں دل کا زیاں کوئی نہ ہو اِس جگہہ چلئے جہاں نامہرباں کوئی نہ ہو
اُس خیابانِ اِرم میں اے صبالے چل ہمیں درد کے شعلے جہاں غم کا دُھواں کوئی نہ ہو

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com