ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مشیر صدر آزاد کشمیر راجہ فیض اکبر جنجوعہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ھالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی،مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے پر امن انتخاباتمقطر کرنے کے لئے بلو اور گلو بٹ مافیا کو آزاد کشمیر میںداخل کیا ہے،بلاول بھٹو کے میدان سیاست میں آنے سے پارٹی میںنیا ولولہ اور تحریک پیدا ہوئی ہے، بالول بھٹو کا جس طرح آزاد کشمیر کی سر زمین پر فقید المثال استقبال ہوا اسکی مثال نہیں ملتی،وہ کسی خام خیالی میں نہ رہے آزاد کشمیر میں آئندہ بھی پیپلز پارٹی کی ہی حکومت بنے گی،پانامہ لیکس سینکڈل منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میںپیپلز پارٹی کے رہنما سید حسنین رضا کی ہمشیرہ کی رخصتی کے موقع پر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ملک نجیب الرحمان ارشد، ملک آصف محمود،سید جابر شاہ ایڈووکیٹ،سید ظہیر الحسن شاہ زیلدار،ملک بشیر بھی موجود تھے، راجہ فیض اکبر مشیر صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش میںمصروف ہے،لیکن کشمیر کے غیور عوام انکی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیںہونے دیں گے۔
فیض اکبر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے آنے کے بعدجو خلا تھا وہ بھی پر ہو گیا ہے،کشمیریوں کی سوچ میںبھی واضح تبدیلی آئی ہے،کشمیر کاز پر پیپلز پارٹی کا واضح اور دو ٹوک موقف ہے ،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مارشل لا کی پیداوار ہے اسکا مائنڈ سیٹ بھی ڈکٹیٹروں جیسا ہے،بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کا ہر کارکن متحد ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کشمیر الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونگے کسی کو دھاندلی کی جرات نہیں،انکا کہنا تھا کہ مسلم کانفنرس جسے کشمیر میں پہلے بھرپور پذیرائی حاصل تھیا ب چوں چوں کا مربہ بن چکی ہے اسکا مستقبل مخدوش ہے،تمام جماعتیں ملکر بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں،آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا،انکا کہنا تھا کہ تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باوجود بیوروکریٹس شفاف انتخابات کو ممکن بنانے کے لئے اقدمات کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی ایک نظریہ کا نام ہے جو لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔