ترکی (جیوڈیسک) ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے پر پاکستان عوام اور وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کیا اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور ترک حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہاری یکجہتی کرتے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کے کئی ایک شہروں میں بھی ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنائے جانے پر حکومت ترکی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے مظاہرے کیے گئے۔