پیرس (زاہد مصطفی اعوان) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر حکومت پاکستان کا فوری ایکشن نہ لینا لمحہ فکریہ ہے۔بھا رتی فوج نے معصو م کشمیریوں پر جو ظلم کے پہا ڑ تو ڑے ہیں اس پر حکو مت کی جا نب سے بھرپور جواب آنا چا ہیے تھا جو نہیں آیا۔ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کرکے اپنی دلیری کا ثبوت دے رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد اشفاق اور جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری عوام آزادی کا فیصلہ کر چکے ،فوج اور بندو قوں کا مقابلہ حوصلے اور ہمت سے کر رہے ہیں۔اپنے حقوق کی خاطر بزرگ اور بچے فوجیوں کے سامنے دیوار بن کر آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا تحریک انصاف کشمیر میں جاری بر بر یت کی بھرپورر مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطا لبہ کرتی ہے کہ جارحیت کو فو ری طور پر روکا جائے۔انھوں نے کہا کہ یو این او اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ وادی کو آزاد کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔