مہمند ایجنسی (شکیل مومند سے) ایجنسی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی سرپرستی سے محروم ہوں زرشاد خان مہمند ایجنسی سرکاری سکولوں کے میٹرک امتحانات میں پڑانگ غار کے طلب علم زرشاد خان نے اول پوزیشن حاصل کی۔
زرشاد خان ولد حاضر خان نے 941نمبر حاصل کرکے ایجنسی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مہمند ایجنسی کی دور افتادہ اور پسماندہ تحصیل پڑانگ غار سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ہائی سکول نواں کلی میں زیر تعلیم رہا اور حالیہ میٹرک امتحانات میں زرشاد خان ولدحاضر خان نے941نمبرز لیکر ایجنسی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پوزیشن ہولڈر طالب علم زرشاد خان نے کہا کہ غُربت اور مشکلات کے باوجود دن رات محنت کرکے محنت کی اور اللہ نے محنت کا صلہ دیا ۔ زرشاد خان نے مزید کہا کہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے علاقے کی خدمت کرنا چاہتا ہوں کیونکہ والد صاحب پہلے سے شدید بیمار ہے علاقے میں غربت زیادہ ہے اس لئے ڈاکٹر بن کر علاقے کی خدمت کرونگا۔
ایک سوال کے جواب میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی مگر مخکمہ تعلیم ، متعلقہ سکول اور پولیٹیکل انتظامیہ نے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا اور نہ کسی قسم کی حوصلہ افزائی اور سراہا نہیں گیا۔
زرشاد خان نے مخکمہ تعلیم ، پولیٹیکل انتظامیہ اور گورنر خیبر پختون خوا ں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے مالی امداد کریں۔