پیرمحل (نامہ نگار) 13کس افراد نے اسلحہ کی نوک پر ٹریکٹر چلا کر محنت کش کے گھر کو مسمار کردیا خواتین پر تشدد کرتے ہوئے گھیسٹ کر خواتین کی سرعام بے حرمتی پولیس موقع خاموش تماشائی اپنی نگرانی میں مکان مسمار کرواتی رہی مجھے انصاف دیا جائے۔
اگر انصاف نہ ملاتو بیوی بچوں سمیت ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سامنے خود سوزی کرونگا متاثر ہ محنت کش محمد بشیر تفصیل کے مطابق نواحی گائوں چک 722گ ب تحصیل پیرمحل میں غریب محنت کش محمدبشیر ولد جا ن محمد آرائیں کا مکان علاقے کے بااثر قبضہ مافیا کے اراکین جن میں جاوید ،سہیل ، پرویز ، شاہنواز ، پسران غلام رسول ، برکت علی ولد محمد دین ، عبدالخالق ولد امیر ،اللہ یار ولد کرم دین بلوچ ، جبار ولد اللہ یار ہمراہ چار کس نامعلوم پولیس ملازمین باوردی نے پولیس کی سرپرستی میں ٹر یکٹر چلا کرمسمار کردیا۔
مزاحمت پر محنت کش کے خاندان کو دن دیہاڑے غنڈی گردی کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کے مردوں کو پکڑکر تشددکانشانہ بنایا خواتین کو غلیظ گالیاں او جسمانی تشددکرتے ہوئے گھسیٹ گھسیٹ کر باہر نکال کر پھینک دیا اور ٹریکٹر کے ساتھ مکان کومسمار کردیا یہ تمام کاروائی مقامی پولیس کی سرپرستی میں کی گئی جس سے غریب محنت کش کا تنکہ تنکہ اکٹھا کرکے بنایا گیا۔
مکان تھوڑی دیر میں ملیامیٹ کرکے غریب محنت اور اس کے بیوی بچوں کو کھلے آسمان تلے بے آسہر ا کڑی دھوپ میں سونے پر مجبو رکردیا اسی پر اکتفا نہ کیا بلکہ سامان کی توڑ پھوڑ کے علاوہ گھر سے موٹرسائیکل رکشہ کے کاغذات موبائل فون اور نقدی بھی چھین کرلے گئے اوردھمکیاں دیتے ہوئے کہتے گئے کہ مقامی پولیس ہمارے ساتھ ہے تمہیں مقابلے میں پار کرواکر تمہار انا م ونشان مٹادیں گے۔
محنت کش نے مقامی پولیس کو اپنے مکان کے مختلف عدالت ہائے میں دائر دعویٰ جات اور حکم امتناعی بھی دکھائے جسے مقامی پولیس نے موقع پر پھاڑکر پھینک دیا اور کہنے لگے کہ ہم کسی عدالت کے حکم کونہیں مانتے غریب محنت کش محمد بشیر اور اس کے خاندا نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف چیف جسٹس آف پاکستان ، آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
محنت کش نے انصاف نہ ملنے پر ڈی پی اوآفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سامنے اپنے اہل خانہ سمیت خود سوزی کرنے کاعندیہ دیا جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ سرے سے نہیں ہوا۔