کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ کشمیر پر قبضے کے ذریعے ہندوستان پاکستان کا دریائی پانی پر قبضہ اور نہری نظام کو تباہ کرنا چاہتاہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی ہے کہ ایک چھوٹی سی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے وہاں کی عوام کے بنیادی حقوق غاصب کیے جائیں۔
ہر آٹھ کشمیر پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، جو ان کے گھر میں گھس کر ان کی عورتوں اوربچیوں کے ساتھ کچھ بھی کرسکتا ہے، انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ ررگ ہے، اس کی آزادی ہمارے ایمان کا جز ہے، پاکستان کامطلب لاالہ اللہ ہے، ہمارے کلمہ طیبہ کی تکمیل کشمیر کی یقینی آزادی ہے۔
اگر سو بار جان دینی پڑی اور سب کچھ قربان کرنا پڑا تو کشمیر کے لئے قربان کرینگے، بھارت 65,71,99 کی ایمان حرارت بھول گیا ہے، کراچی پریس کلب پر انجمن طلبہ اسلام کے مظاہرے سے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیر پا امن کے لئے کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
پاکستانی حکومت اور فوج کشمیر کے معاملے پر حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے، کشمیر کا حتمی فیصلہ ہی کشمیر میں جاری مظالم کو روک سکتا ہے، گزشتہ ستر سال میں کشمیر میں لاکھوں لوگ شہید اور زخمی کیے گئے،اقوام متحدہ نے ہمیشہ بھارت کی طرفداری کی ہے، نبیل مصطفائی نے کہا کہ آج کے دن لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، نواب شاہ اور میرپور خاص میں بھی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کراچی پریس کلب پر انجمن طلبہ اسلام کے مظاہرے سے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہکشمیر کی حق خود ارادیت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا، انسانی حقوق کی ساری تنظیمیں اور ادار ے کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں، جس طرح ترک حکومت نے فلسطین کے معاملے پر اسرائیل سے جھگڑا مول لیا ، اسی طرح پاکستان کی حکومت کو بھی کشمیر کے معاملے پر سخت موقف کی ضرورت ہے۔
حکمران مسلسل عیش و عشرت کی زندگی میں قوم کے نازک مسائل بھول چکے ہیں، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی، اسامہ اعظمی، عمران مدنی، سید صہیب، عزیر ہزاروی، زوار صدیقی، حیدر علی، سید عمران، حنیف عطاری و دیگر طلبہ رہنمائوں کا کراچی پریس کلب پر کشمیری مظالم کے خلاف انجمن طلبہ اسلام کے مظاہرے سے خطاب کیا۔
طلبہ نے سرخ پٹیوں اور زخمیوں کے انداز میں اعلامتی مظاہرہ پیش کیا، ہندو پرچم بھی نظر آتش کیا گیا۔