تحریر : ملک نذیر اعوان قارئین محترم رمضان شریف کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کا جو واقعہ رونما ہوا مسلمانوں کے لیے یہ ایک نہایت درد ناک واقعہ ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے اتنی کم ہے۔اس واقعہ میں چار سیکورٹی گارڈ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں سب سے پہلے تو میں ان خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں جن کے پیارے شہید ہوئے ہیں اللہ پاک ان کو اپنی جوارے رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جو افراد زخمی ہوئے ہیں اللہ پاک ان کو اپنے حبیب ۖ کے صدقے کامل عاجلا شفا عطا فرمائے۔قارئین کتنے افسوس اور شرم کی بات ہے کہ جب لوگ افطاری کی تیاری کر رہے تھے تو ان درندوں نے مسجد نبوی کے قریب دھماکہ کر دیا اصل میں ان خارجیوں کا ہدف مسجد نبوی تھا مگر سیکورٹی گارڈ نے انہیں آگے نہیں جانے دیا اور پھر ان درندوں نے دھماکہ کر دیا ۔قارئین یہ خارجی ازل سے ایسی نا پاک جسارتیں کر رہے ہیں مگر یہ نا کام ہوئے ہیں اور جو لوگ ایسی گھٹیا حرکت کرتے ہیں یہ مسلمان نہیں ہو سکتے ہیں یہ دین سے فارغ ہیں اور اسلام کے نام پر دھبہ ہیں۔
یہ شروع سے ایسی شرم ناک حرکتیں کر رہے ہیں مگر ناکامی ان کی مقدر ہے۔قارئین سوچنے کا مقام ہے جس پاک سر زمین میں اللہ کے محبوبۖ آرام فرما رہے ہوںاور پیارے آقا ۖ کے روضہ مبارک پر ستر ہزار فرشتے صبح اور ستر ہزار فرشتے شام کوسلام پیش کرتے ہیںاور جو فرشتے ایک دفعہ سرکار دو عالم ۖ کے روضہ مبارک پر حاضری دیتے ہیں پھر قیامت تک ان فرشتوں کا دوبارہ نمبر نہیں آئے گا اور حضور سرور دو عالم قلب مدینہ ۖ کی حدیث مبارکہ ہے کہ جس آدمی نے مدینے کے لوگوں کے ساتھ مکر کیا اس نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور آپ ۖ اس کی ایسی مثال دی ہے جس طرح پانی میںنمک حل ہو جاتا ہے۔اللہ کے محبوب ۖ کا یہ فرمان مبارک ہے کہ جس شخص کو مدینہ پاک میں موت آ جائے میری شفاعت اس پر واجب ہو جائے گی اور اللہ کے حبیب ۖ کا فرمان مبارک ہے کہ نجال کافر بھی مدینہ پاک میںداخل نہیں ہو سکے گا اور میرے میٹھے مدنی سرکار دو عالم ۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ دوسرے شہر تلوار سے فتح ہوئے مگر مدینہ پاک قرآن پاک سے فتح ہوا اور قارئین اس پاک سر زمین کی اتنی عزت و تکریم ہے کہ عرش معلیٰ سے بھی اس کی عظمت زیادی ہے اس کی وجہ یہ ہے اس پاک سر زمین میں ہمارے پیارے آقا ۖ آرام فرما رہے ہیں۔
Terror Attacks in Saudi Arabia
قارئین ٥٧٧ عیسوی میں رومیوں نے بھی ایسی ناپاک کوشش کی ہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں اس وقت عادل نور دین زنگی تمام عالم اسلام کا فرماں روا تھا اس وقت بادشاہ بھی اللہ کے ولی ہوتے تھے جب عادل نوردین زنگی شام میںنماز تحجد کے بعد آرام فرما رہا تھا تو خواب میں اللہ کے محبوب ۖ کا دیدار ہوا اور آپ ۖ نے فرمایا کہ نوردین زنگی مدینہ پاک میں دوکتے داخل ہوئے ہیںان کو یہاں سے نکال دو جس وقت نوردین زنگی بیدار ہوا تو حیران ہو گیا یہ کیا ماجرا ہے پھر آپ نے اپنے وزیر جمال دین موصلوی کو بلایا یہ وزیر بھی بہت ذہین اور نیک تھا تو جب نور دین زنگی نے اپنا تمامواقعہ سنایا کہ خواب میں مجھے حضور ۖ کا دیدار ہوا تو جمال دین موصلوی نے بادشاہ کو بتایا کہ مدینہ پاک کی سر زمین میں کوئی بہت بڑا واقعہ ہونے والا ہے نور دین زنگی نے جمال دین موصلوی کو بتایا کہ آپ فوری طور پر ایک وفد تیار کریں اور ان کو راشن مال و متاع اور بہترین اسلحہ سے لیس کریں وزیر نے وفد تیار کر لیا۔
آخر کار نور دین زنگی ،جمال دین موصلوی اور وفد اللہ پاک کا نام لے کر مدینہ پاک کی طرف چل پڑے جب قافلہ ١٤ دن کے بعد مدینہ پاک میں پہنچا سب سے پہلے نور دین زنگی۔جمال دین موصلوی اور تمام وفد نے روضہ رسول ۖ پر حاضری دی اور پھر نور دین زنگی مسجد نبوی کے صحن میں عدالت لگائی اور جمال دین موصلوی وزیر کو بتایا کہ مدینہ پاک کے تمام لوگوں کو اکٹھا کریں اور انہیں بتائیں کہ بادشاہ سے تحائف لے لیں۔
جمال دین موصلوی وزیر نے یہی کام کیا تمام لوگ جمع ہو گئے انہوں نے تحائف لے لیے آخر میں بادشاہ نے اعلان کیا کہ ابھی کون لوگ رہ گئے ہیں بادشاہ بہے عقل مند تھا کہ وہ دو اشخاص جن کاکتوں والا حلیہ تھا وہ نظر نہیں آئے جب سب لوگ ختم ہو گئے تو نوردین زنگی نے مدینے کے لوگوں سے پوچھا ابھی اور کون ہیں جو رہ گئے ہیں توایک شخص نے بتایا کہ بادشاہ سلامت ایک سال سے کچھ حجاج کرام روم سے آئے ہیں وہ رہتے ہیں تو وہ نہیں آئے ہیںرات کو یہ لو گ عبادت کرتے ہیں دن کو لوگوں کو تحفے تحائف دیتے ہیں جب نور دین زنگی نے یہ سنا آپ نے فرمایا وہ لوگ کہاں ہیںجب بادشاہ ان کی رہائش گاہ میں گیا تو ان کی دینی کتابوں کے ڈھیر لگے تھے اپنی پاکیزیاں پیش کر رہے تھے لیکن اپنے کرتوت نہیں بتا رہے تھے بادشاہ پریشان ہوگیا معلوم نہیں ہو رہا ہے۔
Saudi Arabia Terrorism
آخر میں نورین دین زنگی نے کہا ان کی چٹائیاں اٹھائیں جب ایسا کیا گیا تو ان کے نیچے ایک بہت بڑی سرنگ تھی جو روضہ رسول ۖ تک لے کر جا رہے تھے جب نوردین زنگی نے انہیں سزا دی تو ان رومیوں نے بتایاکہ ہمیں نصرانیوں نے کہا کہ آپ سرکار دو عالم ۖ کا جسم مبارک روضہ مبارک سے نکال کر لے آئیں مگر آج رات کو تیز آندھی چلی جس کی وجہ سے ہم ناکام ہوئے پھر اسی وقت نور دین زنگی نے ان بد بختوں اور خارجیوں کو اپنے ہاتھوں سے فنار کیااور ان کے اعضاء کی بو ٹیاں کر کے پھینک دیں اور اس کے بعد نور دین زنگی نے روضہ رسول ۖ کے ارد گرد خندق کھود دی۔
قارئین آپ نے مصری بادشاہ کا واقعہ سماعت کیا ہو گا اس نے بھی اپنے مشیر روں سے مشورہ کیا اور ایسی ناپاک جسارت کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔قارئین آخر میں میری یہ دعا ہے کہ جو لوگ یہ گٹھیا حرکتیں کرتے ہیں اللہ پاک ان کو نیست و نابود کر دے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں بھی آگے نہ بڑھ سکیںاور اس قسم کی نا پاک جسارتوں سے باز رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔