اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو انتیس دن بعد بازیاب کرا لیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپریشن رات ڈھائی بجے کے قریب ڈی آئی خان ٹانک کے راستے میں ہوا، جس میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔ آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ بازیابی کے وقت اویس شاہ کے پاؤں پر چین ، آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہوئے تھے ۔ ٹانک میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی۔
اویس شاہ کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے پہلے ٹوئٹ اور پھر میڈیا بریفنگ کے دوران اویس شاہ کی بازیابی کی تصدیق کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن دو ڈھائی بجے کے قریب ڈی آئی خان ٹانک کے راستے میں ہوا۔ دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی ، آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے ، ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پچھلے تین دن سے ہمارے پاس ٹیکنیکل موومنٹ تھی۔
انٹیلی جنس کی معلومات پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ، لفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اویس شاہ کی بازیابی کی تصاویر بھی جاری کر دیں ، انہوں نے بتایا کہ اویس شاہ برقعے میں تھے ، ان کے پاؤں پر چین ، آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہوئے تھے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر ضرب عضب نہ ہوتا تو دہشت گردوں کی آمدورفت بہت آسان ہوتی ، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے ہی دم لیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تصویریں بھی دکھائیں۔