آزاد کشمیر کے انتخابات سے پہلے ہی پی ٹی آئی نے دھاندلی کا رونا شروع کردیا ہے۔

PML N

PML N

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کشمیر ونگ کے مرکزی رہنما اور قانون ساز اسمبلی حلقہ 37ویلی ٹو سے ن لیگ کے امیدوار غلام عباس میر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات سے پہلے ہی پی ٹی آئی نے دھاندلی کا رونا شروع کردیا ہے۔

اسے پہلے ہی اپنی شکست نظر آرہی ہے اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور وہ جعلی ووٹوں کے حوالے سے بے بنیا د ہے۔21جولائی کوپاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے مہاجرین کی سیٹ پر ہونے والے الیکشن میں بھاری اکژیت سے کامیابی حاصل کرے گی ا ور کشمیر میں آئندہ انشاء اللہ ن لیگ کی حکومت بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولنگ ڈے کی تمام تیاریاں پوری کر لی ہیں اور جعلی ووٹوں کی روک تھام کے لئے بھی انتظامات کرلئے ہیں۔

عوام نے لوٹوں کو اچھی طرح پہچان لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دھونس دھاندلی اور بدمعاشی سے الیکشن جیتنا پرانہ وطیرہ ہے لیکن اس با ر ایسا ہر گز نہیں ہوگا کیونکہ فوج کی نگرانی میں صاف اور شفاف الیکشن ہونگے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے (ن) لیگ تاریخی فتح سے ہمکنار ہوگی۔