جھنگ: حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں ڈینگی کے مکمل خاتمہ، احتیاطی تدابیراور عوامی آگہی کے حوالہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ای ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (سی ڈی) محمد خالد راجو ،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہرعباس عادل ، ڈی او کمیونٹی آرگنائزیشن ابرار عادل ،میڈیا نمائندگان اورمختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ای ڈی او سی ڈی محمد خالد راجو نے انسدادڈینگی وائرس کے بارے آگہی ،وائرس پھیلنے کے اسباب ،حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے بارے شرکاء کو روشناس کرایا۔انہوںنے کہا کہ ہمار ا مذہبی فریضہ بنتا ہے کہ ماحول کو ہمہ وقت صاف ستھرا رکھا جائے جس سے نہ صرف مختلف امراض کے اثرات سے بچا جاسکے گا بلکہ ڈینگی وائرس کے خدشات بھی پیدانہیں ہونگے۔انہوںنے کہا کہ معاشرے کو صحت مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا حکومت کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے میڈیا کوریج اورعوامی آگہی کے حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے اسباب اور تدارک کے حوالہ سے ضلع میں واقع ٹائر شاپس ،کباڑ خانوں، فیکٹریوں اور دیگر پبلک مقامات پرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کھڑے پانی کے اخراج اور ڈینگی کے لاروا کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر سپرے اور دیگر امور کا جائزہ لیں گی ۔ای ڈی او سی ڈی خالد راجو نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ انسداد ڈینگی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام امور کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔اس موق پر میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے حوالہ سے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ: حکومت پنجاب کی طرف سے ڈینگی کنٹرول آگاہی پروگرام کے حوالہ سے ای ڈی او زراعت کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت و دیگر محکمہ جا ت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں عوامی آگہی اور ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پروگرام تشکیل دیا گیا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے 23جولائی کو تحقیقاتی ادارہ برائے تحفظ ساہیوال گائے ٹوبہ روڈ جھنگ میں شہریوں کوآگہی دینے کے حوالہ سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ماہرین ڈینگی مچھر کی افزائش کے اسباب ، خاتمہ اور اس سے بچائو کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات بارے مشورے دیں گے۔
جھنگ:خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے کسان پیکج آگاہی پروگرام کے حوالہ سے محکمہ زراعت کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ای ڈی او زراعت نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ کے کسا ن پیکج کے ثمرات کاشتکاروں اور زمینداروں تک پہنچانے کیلئے 26جولائی 2016کو آر سی سی ایس سی سنٹر ٹوبہ روڈ جھنگ میں ایک سیمینار منعقد ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران ، عوامی نمائندگان کے علاوہ کسان ، زمیندار اور کاشتکاران حضرات شرکت کریں گے۔انہوںنے مزید بتایا کہ سیمینار میں زرعی پیدوار میں اضافہ، ملک کو خود کفیل اور خوشحال بنانے کے حوالہ سے کسان پیکج کے جملہ تفصیلات بارے بتایا جائیگاجس سے کاشتکاران کسان پیکج سے پھرپور استفادہ حاصل کر سکیں گے۔