ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) فیڈرل سیکنڈر ی بورڑ اسلام آبادنہم کے سالانہ امتحان میں سر سید کالج واہ کینٹ کے ہونہار طالب علم محمد آیان فیصل خان نے 436 لیکر کر نمائیاں پوزیشن حاصل کی۔
اپنی شاندار کامیابی پر محمد آیان فیصل خان کا کہنا تھا کہ وہ الزاویہ اکیڈمی گلبرگ کالونی واہ کینٹ میں کوچنگ کلاسز لیتے رہے ، میری شاندار کامیابی میں جہاں میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں وہاں میرے اساتذہ کی ان تھک محنت کا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے۔
آیان محمد آیان فیصل خان نے الزاویہ اکیڈمی کی صحیح خطوط پر رہنمائی پر کوچنگ کلاسز کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا،انکا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحان میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے وہ اس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔
تاکہ مستقبل کے خوابوں کو کو عملی جامع پہنا سکوں،واہ کینٹ گلبرگ کالونی کے رہائشی محمد آیان فیصل خان واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم محمد فیصل اقبال کے فرزند ہیں،جو ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے آرہے ہیں،اور آئندہ بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے پر عزم نظر آتے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038