بھمبر کی خبریں 20/7/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ LA7 بھمبر میں آج 6 امیدوار قسمت آزمائی کریں اصل مقابلہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق اور مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری طارق فاروق کے درمیان ہو گا راجہ محمد امتیاز خان، چوہدری محمد مصطفی، ڈاکٹر انعام الحق اور ڈاکٹر ریاض احمد کے درمیان تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن کیلئے مقابلہ ہو گا راجہ محمد امتیا ز خا ن اور چو ہدری محمد مصطفی دونوں امیدوار ہا ر جیت میں اہم کر دار ادا کر یں گے تفصیلات کے مطا بق حلقہ ایل اے 7بھمبر میں آج 6امیدوار وں کے در میا ن مقا بلہ ہوگا جس میں آزاد امیدوار چو ہدری انو ارا لحق ،مسلم لیگ نو ن کے امیدوار چو ہدری طا رق فا روق ،پیپلزپا رٹی کے امیدوار را جہ محمد امتیاز خا ن ،مسلم کا نفر نس کے امیدوار چو ہدر ی محمد مصطفی تحر یک انصاف کے امیدوار ڈا کٹر انعا م الحق چو ہدر ی اور آزاد امیدوار ڈا کٹر ریاض مرزا شا مل ہیں جواپنی قسمت آزما ئی کر ینگے لیکن حقیقت میں آزادوسا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق اور مسلم لیگ نو ن کے امیدوار چوہدر ی طا رق فا روق کے درمیا ن ون ٹو ون مقا بلہ ہے جس میں ابھی تک چوہدری انو ارا لحق کو بر تر ی حا صل ہے حلقہ LA7بھمبر 6یو نین کو نسل اور ایک میو نسپل کمیٹی پر مشتمل ہے جو92ہزا ر ووٹ پر مشتمل حلقہ ہے حلقہ بھمبر میں چو ہدری انو ارا لحق اور چو ہدری طا رق فا روق کے در میا ن2الیکشن میں و ن ٹو ون مقا بلہ ہوا جس میں میں ایک چو ہدری انو ارا لحق اور ایک چو ہدری طا رق فا روق نے جیتا ہے اب تیسر ا مقا بلہ ہے 2006کے الیکشن میں چو ہدری انو ارا لحق صرف 2یو نین کو نسل کسگمہ اور پنجیڑ ی سے بر تری حا صل کر کے الیکشن جیت لیاتھا جبکہ چو ہدری طا رق فا روق 4یو نین کو نسل اور میو نسپل کمیٹی جیتنے کے با وجود الیکشن ہا ر گئے تھے جبکہ 2011کے الیکشن میں چو ہدر ی طا رق فا روق 5کو نسل اور میو نسپل کمیٹی جیت کر الیکشن جیت گئے تھے جبکہ چو ہدری انو ارا لحق نے صرف ایک یو نین کو نسل جیتی تھی اور الیکشن ہار گئے تھے اب مو جودہ الیکشن میں حلقہ کی 4یو نین کو نسل کسگمہ ،کلر ی ،پنجیڑ ی اور بھمبر رجا نی سمیت میو نسپل کمیٹی میں چو ہدری انو ارا لحق کی بر تر ی نظر آرہی ہے جس سے چو ہدری انو ارالحق کے الیکشن جیتنے کے امکا نا ت زیادہ ہیں جبکہ چو ہدری طا رق فا روق کو دو یو نین کو نسل دعورہ اور دھندر میں بر تر ی حا صل ہے لیکن 4یو نین کو نسل اور میو نسپل کمیٹی میں بر تر ی نہ ہو نے سے الیکشن میں شکست کے آثا ر نظر آرہے ہیں اسی طر ح اسی طر ح با قی جو امیدوار میدان میں ہیں ان میں راجہ محمد امتیاز ،چو ہدری مصطفی ،ڈا کٹر ریاض احمد بھی چو ہدری طا رق فا روق کو جبکہ ڈا کٹر انعام الحق چو ہدری انو ارا لحق کو نقصان پہنچا رہے ہیں زمینی حقا ئق ،خدا ئی آواز اور عوامی را ئے سب چو ہدری انو ارا لحق کے حق میں بظا ہر نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے چو ہدری انو ارا لحق کی جیت اور چو ہدری طا رق فا روق کی شکست کے زیادہ آثا ر نظر آتے ہیں فیصلہ ہو نے میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں دو دھ کا دو دھ اور پا نی کا پا نی سب کے سامنے آجا ئیگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سابق سپیکراسمبلی وآزادامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدر ی انو ارا لحق نے کہا کہ حرا م کے پیسوں سے لو گوں کے ضمیر خرید نے وا لوں کو عبر تنا ک شکست ہو گی فتح حق وسچ کی ہو گی کسی ما ئی کے لعل کو دھو نس او ر دھا ند لی سے عوامی مینڈ یٹ چو ر ی کر نے کی اجاز ت نہیں دینگے دھا ند لی رو کنے کیلئے کا رکنا ن پولنگ اسٹیشنوں پر پوری تیاری اور ذمہ داری کیسا تھ ڈیوٹی دیں نتا ئج کا اعلا ن ہو نے تک کا رکنا ن پولنگ اسٹیشن نہ چھو ڑیں انشا اللہ آج کا سو ر ج بھمبر کے غر یب اور مظلو م لو گوں کی فتح کی نو ید لیکر طلو ع ہو گا اللہ تعالیٰ کی نصر اور حلقے کی عوام کی دعائوں کے صد قے تا ریخ ساز کا میا بی حا صل کرو نگا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مغلورہ ،کسچنا تر میں کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ فیصلے کی کھڑ ی آپہنچی ہے بھمبر کے عوام سو چ سمجھکر ضمیر کے مطا بق اپنے آئند ہ کے5سا لو ں کا فیصلہ کر یں یو نین کو نسل دھنڈر حلقے کی بڑ ی یو نین کو نسل ہے کا میا بی کے بعد اس کے مسائل حل کرو نگا پتھورا نی ،دھندڑ ،مغلورہ ، کس چنا تر ،سنگڑ ھ اور کس مچھوڑہ کے غر یب اور غیور لوگوں نے میرا بھر پور سا تھ دیکر مخا لفین کے یو نین کو نسل دھندڑ کو فتح کر نے کے خواب چکنا چور کر دئیے ہیں انشا اللہ حلقے کی 6یو نین کو نسل میں سے5یو نین کو نسل اور میو نسپل کمیٹی سے جیت کر تا ریخ ساز کا میا بی حا صل کرونگا انہوں نے کہاکہ بھمبر کے عوام بد معاشی، غنڈ ہ گرد ی اور تھا نہ کچہر ی کی سیاست کے خاتمے کیلئے میرا ساتھ دیں ووٹ قومی اما نت ہے اس کا استعما ل سو چ سمجھ کر اور ضمیر کی آواز کے مطا بق کر یں کا رنر میٹنگز سے صوبیدار را جہ فیض احمد ،چو ہدری ظفر اقبا ل مہر ،را جہ شو کت علی ،ذیلدار نبیل مختار،چو ہدری محمد علی ،جمیل کا مرا ن ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پا رٹی آزادکشمیر کے نا مز د امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر را جہ محمد امتیاز خا ن نے کہا کہ بھمبر کے عوام اپنی تقدیر بد لنے اور مو روثی سیاست سے جا ن چھو ڑ وانے کیلئے آج تیر کے نشا ن پر مہر یں لگا ئیں تیر کی کا میا بی دراصل غر یب عوام کی کا میا بی ہے آج کا سو ر ج پیپلز پا رٹی کی جیت کیسا تھ طلوع ہو گا پنجیڑ ی جلسہ کو کو میا ب بنا نے پر حلقے کے عوام شکر گزار ہوں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چھنی کنجا ل ،پنجیڑ ی ،ڈھیر ی وٹا ں کا نگڑ ہ میں کا رنر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری طا رق فا روق اورچوہدری انو ارا لحق اور را جہ محمد ذوالقر نین خا ن نے بھمبر کے عوام کااستحصا ل کیا حلقے کے عوام با ر با ر کے آزما ئے ہو ئے کے بجا ئے نئے لو گوں کو موقع دیںتا کہ آپ کے مسا ئل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پنجیڑ ی جلسہ عام بھی حلقہ بھر سے لو گوں نے بڑی تعداد میں شر کت کر کے میر ے اور پیپلزپا رٹی کے حق میں فیصلہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ چو ہد ری انوارالحق نے پیپلز پا رٹی اور چو ہدری طا رق فا روق نے میر ے سا تھ بے وفا ئی کی ہے دو نوں بے وفا ئوں کا انجا م عبر تنا ک ہو گا محسن کشوں کی تاریخ جب بھی مورخ لکھے گا تو طا رق فا روق انو ارا لحق کا نا م ٹا پ آف دی لسٹ ہو گا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے غر یب مظلوم اور غیور عوام ووٹ کا استعما ل سو چ سمجھ کر کر یں اگر کو ئی غلط فیصلہ کیا تو پھر پہلے کی طرح مز ید 5سال بھگتنا ہو گی کا رنر میٹنگز سے میجر (ر)را جہ شاداب خا ن ،راجہ پرو یز اختر ،را جہ آفتا ب عظیم سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ووٹ صرف اصلی شنا ختی کا رڈ پر پو ل ہو گا کسی شخص کو مو با ئیل فون اور کیمرہ سا تھ لیکرپو لنگ اسٹیشن کے اندر جا نے ووٹ شو کر نے اور با ہر لے جا نے کی اجا زت نہ ہو گی ووٹنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی خلاف ورزی کرنیوا لے کیخلا ف سخت کا رروائی ہو گی ا ن خیا لا ت کا اظہا ر ڈسٹرکٹ ریٹر نگ آفیسر سر دار منشاء غو ث نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ووٹر صرف اصلی قومی شنا ختی کا ر ڈ پر ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکے گا شنا ختی کارڈ کی فو ٹو کا پی ،نادرا رسید اور نکاح نا مے پر ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا ووٹینگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی جبکہ کسی بھی شخص کو پو لنگ اسٹیشن کے اندر مو با ئیل فو ن اور کیمر ہ سا تھ لے جا نے کی ہر گز اجازت نہ ہوگی ووٹر پر دے کے پیچھے مہر لگا ئے گا نہ تو ووٹ شو کر نے اور نہ ہی بیلٹ پیپر با ہرلا نے کی اجاز ت ہو گی خلاف ورزی کر نیوا لے کیسا تھ سختی سے نمٹا جا ئیگا اور اسکے خلاف سخت کا رروائی ہو گی ۔۔ ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بر طا نیہ کے معروف سیاسی وسما جی را ہنما چو ہدر ی محمد یو نس آف کا لچھ چو ہدری علی شا ن کی انتخا بی مہم میں حصہ لینے کیلئے بر طا نیہ سے پا کستا ن پہنچ آئے سما ہنی آمد پر جنڈ ی جو نتر ہ کے مقام پر شا ندا ر استقبا ل سینکڑوں مو ٹرسا ئیکلوںاور گا ڑیوں کے جلوس کے ہمرا ہ چو کی دفتر لا یا گیا تفصیلا ت کے مطا بق بر طا نیہ کے معروف بزنس مین سیاسی وسما جی را ہنما چو ہدری محمد یو نس آف کا لچھ چو ہدری علی شا ن سو نی کی انتخا بی مہم چلانے کیلئے گزشتہ روز بر طا نیہ سے پا کستا ن پہنچ آئے سما ہنی آمدپر جنڈ ی چو نتر ہ کے مقام پر حا جی محمد ادر یس کی قیادت میں سینکڑوں لو گوں نے ان کا والہا نہ استقبا ل کیا مو ٹر سا ئیکلوں اورگا ڑیوں کے بڑ ے جلوس کے ہمراہ جنڈ ی جو نتر ہ سے چو کی دفتر لا یا گیا جہاں پر چو ہدری علی شا ن کے حا میوں نے انکا والہا نہ استقبا ل کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیںنوجوانوں نے ڈھو ل کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے۔

بھمبرکی خبریں

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن 2016 ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں میں کا نٹے دا ر مقا بلے کا امکان بھمبر میں چو ہدری انو ارالحق اور چو ہدری طا رق فا روق ،راجہ امتیاز احمد،ڈاکٹر انعام الحق چوہدری اور ڈاکٹر ریاض احمد جبکہ بر نا لہ میں چو ہدری پر ویز اشرف ،کرنل (ر) وقا ر احمد ،مرزا شفیق جرال ،ملک عبدالمالک اعوان جبکہ سما ہنی میں چو ہدر ی علی شا ن سو نی اور چوہدری محمد رزاق اور راجہ مقصود احمد خان کے درمیا ن ون ٹو ون مقابلہ متوقع ضلع بھمبر کے2لا کھ36ہزار ووٹر آج اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے تفصیلا ت کے مطا بق آج ہونے والے الیکشن 2016میں ضلع بھمبر کے تینوں حلقوںکے امیدواروں کے درمیا ن کا نٹے دا ر مقا بلہ ہو گا بھمبر میں آزاد امیدوار وسا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارالحق اور مسلم لیگ نو ن کے امیدوار وڈپٹی اپوزیشن لیڈر چو ہدری طا رق فا روق کے درمیا ن مقا بلہ ہوگا جبکہ بھمبرسے ہی پیپلزپارٹی کے راجہ امتیاز احمدخان،PTIکے ڈاکٹر انعام الحق چوہدری اورجماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار ڈاکٹر ریاض احمدمرزا بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ بر نا لہ سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار ووزیر ہاوسنگ چو ہد ری پرو یز اشرف اور مسلم لیگ نو ن کے امیدوار کر نل (ر) وقا ر احمد نو راور مرزا شفیق احمد جرال کے درمیا ن ون ٹو ون مقابلہ متوقع ہے جبکہ اسی حلقہ سے PTIکے باغی امیدوار ملک عبدالمالک اعوان آذادحیثیت سے میدان میں موجودہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر واقع حلقہ سماہنی میں آزاد امیدوار سابق وزیر ما ل چو ہد ری علی شا ن سو نی ، تحر یک انصا ف کے امیدوار چو ہدر ی محمد رزاق اور مسلم لیگ ن کے راجہ مقصود احمد خان کے درمیا ن ون ٹو ون مقا بلے کی شنید سنائی دے رہی ہے بھمبرکے سیاسی پنڈتوں کیمطابق بھمبر سے آزادامیدواراسمبلی چو ہدری انو ارا لحق ،سما ہنی سے آزادامیدوار اسمبلی چو ہد ری علی شا ن سو نی اور برنا لہ سے پیپلزپارٹی کے چو ہدری پرو یز اشرف کو بر تری حاصل ہے ضلع بھمبر کے مجموعی طو ر پر 2لا کھ 36ہزار ووٹر اپنے ووٹ کا حق رائے دہی استعما ل کر ینگے بھمبر ،بر نا لہ اور سما ہنی میں ووٹوں کی خر ید و فرو خت کا بھی اندرون خانہ سلسلہ عرو ج پر ہے آزادحیثیت اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے عوام کے شناختی کارڈ کے عوض پیسے دیکر ووٹ ڈالنے سے محروم کرنے کے طریقے سمیت عوام سے ووٹ خر ید نے کیلئے بھی نو ٹوں کی برسات کر دی ہے شام 5بجے کے بعد یہ فیصلہ ہو جائیگا کہ جیت کا اونٹ کس کے مقدرکی کروٹ بیٹھے گا اور شکست کس کا مقدر ہو گی تاہم یہ فیصلہ عوام کیطرف سے ڈالی گئی پرچی کے نتیجے میں منظر عام پر آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سپیکراسمبلی وآزادامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدر ی انو ارا لحق نے کہا کہ نلکے ٹوٹی ،گلیوں ،کھمبوں ار ٹرانسفارمروں سمیت حرا م کے پیسوں سے بھمبر کے عوام کے ضمیر خرید نے وا لوں کو شکست ہو گی کسی رسہ گیر کو دھو نس او ر دھا ند لی اور بد معاشی سے عوامی مینڈ یٹ چو ر ی کر نے کی اجاز ت نہیں دینگے دھا ند لی رو کنے کیلئے کا رکنا ن اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر پوری تیاری اور ذمہ داری کیسا تھ فرائض سرانجام دیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بھی کا رکنا ن پولنگ اسٹیشن نہ چھو ڑیں انشا اللہ آج 21جولائی کا سور ج حق و سچ کی فتح کی نو ید لیکر طلو ع ہو گا اللہ تعالیٰ کی نصر ت اور عوام کی دعائوں کے صد قے کا میا بی حا صل کرو نگا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کسچنا تر میں الیکشن مہم کے آخری انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فیصلے کی گھڑی قریب ہے بھمبر کے عوام اپنی غیرت اور ضمیر کے مطا بق آئند ہ 5سالوں کا فیصلہ کریں انہوں نے کہاکہ مخالفین برجیس طاہر سے لیے گئے پیسے کو شیر مادر سمجھ کر ریوڑیوںکی طرح بانٹ رے ہیں حلقہ میں الیکشن طاقت کے توازن کیلئے لڑتاہوں اگر حلقہ میںمیری موجودگی نہ ہو تو مخالفین سرعام عوام کی عزتوں کا سودا کریں بھیڑیوں کے چہروں پر بھیڑوں کے دھڑ پر لگائے ہوئے ہیں مخالفین جو پیسے بانٹ رہے ہیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد ان سے 11گنا وصول کرینگے بھمبر کے عوام بد معاشی، غنڈ ہ گرد ی اور تھا نہ کچہر ی کی سیاست کے خاتمے کیلئے میرا ساتھ دیں ووٹ قومی اما نت ہے اس کا استعما ل غیرت اور ضمیر کی آواز کے مطا بق کر یں اس موقع پر سابق مشیر حکومت پنجاب چوہدری نعیم رضا نے کہاکہ ن لیگ غنڈوں اور دہشتگردوں کی جماعت ہے بھمبرکے غیور عوام پنجاب سے آنے والے جعلی شیروں اور انکے بھمبرکے حمایتوںکو اپنے ووٹ کی پرچی سے ایک بار پھر جنگلوںکا رخ منہ کرنے پر مجبور کر دینگے انہوںنے کہاکہ اللہ کے فضل سے آج ہم اپنے والد مرحوم کے ساتھیوںگھر میں موجود ہیں پنجاب سے جو جعلی شیر ادھر آکر جھوٹی بڑھکیں مارتے ہیں انکی بڑھکوں کوخوب جانتے ہیں انہوںنے اپنوں کے حق کھائے اپنے ساتھیوں کو قتل کروایا اور پاکستان مخالف منافی سرگرمیوںمیں حصہ لیتے رہے حلقہ بھمبرکی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں انوار الحق جیسا لیڈر ملا راجہ محمد ذوالقرنین خان ہمارے بزرگ ہیں 21جولائی کو تالے پر مہر لگائیں زنجیر ہم نے تیار کررکھی ہے شیر کو باندھ کر پنجاب میں لے جائیں گے 21تاریخ کو بھمبرکی عوام تاریخی مثال قائم کرتے ہوئے انوار الحق کو بھاری لیڈ سے کامیاب کروائیں جلسہ سے سینئر قانون دان چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ ،ہیڈ ماسٹر (ر) چوہدری محمد شفیع ،سابق کونسلر حاجی صابر حسین ،ہیڈ ماسٹر (ر) محمد الیاس ،چوہدری جمیل کامران ایڈوکیٹ ،چوہدری لیاقت علی ،سابق کونسلر ذیلدار چوہدری گلزار احمد ،چوہدری محمد علی ،چوہدری ذوالفقار علی ،چوہدری اظہر حسیب ،سیٹھ زاہد مختار ،راجہ حبیب آف سنگڑھ ،ڈاکٹر ذیشان علی ،احسن ارشاد ،نعمان مختار ،نبیل مختار ذیلدار ،نوید چٹا ،حاجی محمدرفیق ،حیدر علی ،چوہدری طارق حسین اور محمد آصف نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن 2016میدان آج سجے گا ضلع بھمبرکے تینوں حلقوں میں انتظامات مکمل امیدواروں نے بھی بھرپور تیاری کر لی تینوں حلقوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع عوام کی پرچی کی طاقت بڑے بڑوں کی قسمت کا فیصلہ کرے گی جیت کا سہرا کس کے ماتھے پر سجے گا آج فیصلہ ہوجائیگا ضلع ببھمبر کے تینوں حلقوںمیں پولنگ اسٹیشن قائم پولنگ کا سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر منتقل پولنگ عملہ بھی فوج کی نگرانی میں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گیا ہے امن وامان کیلئے پولنگ اسٹیشنوںپر فوجی دستے تعینات فوج اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حلقوںمیں گشت کرینگے تفصیلات کیمطابق آج الیکشن 2016کا میدان سجے گا الیکشن کی آمد کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے سیکورٹی اداروں کے بااہم تعاون سے ضلع بھمبرکے تینوں حلقوںمیں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیںپولنگ اسٹیشنوںپر پولنگ عملہ اور پولنگ کا سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوںپر پہنچا دیاگیا ہے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوںپر فوجی دستے رات سے ہی تعینات کر دیے گئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے فوج ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے گشت کرینگے جبکہ ریسکیو 1122نے بھی بھمبر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے اس موقع پر ریسکیو1122کی اہلکاران کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ضلع بھمبرکے تینوں امیدواروںنے لنگر لنگھوٹ کس لیے ہیں مختلف امیدواروں کے درمیان کانٹے دارجوڑ پڑنے کا امکان ہے جیت کا سہرا کس کے سر پر بندھے گا عوام کی پرچی آج فیصلہ سنا دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد جموں وکشمیر میرپور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتخانات کے نتائج کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبررجانی کامیٹرک کا رزلٹ 100فیصد رہا بھمبرکے عوامی ،شہری ،تعلیمی حلقوں کی صدر معلمہ وسٹاف کو شاندار اور نمایاںکامیابی پر مبارکباد تفصیلات کیمطابق آزاد جموں وکشمیر میرپور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتخانات کے نتائج کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبررجانی کامیٹرک کا رزلٹ 100فیصد رہا امتخان میں حصہ لینے والی تمام طالبات نے کامیابی حاصل کی بھمبرکے عوامی ،شہری اور عوامی حلقوں نے کہاکہ سٹاف کی کمی کے باوجود گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھمبر رجانی کی صدر معلمہ کی ذاتی دلچسپی ،محنت اور لگن نے طالبات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر صدر معلمہ گرلز ہائی سکول بھمبررجانی موجودہ ڈی ای او محترمہ نبیلہ پذیر قاضی اور انکے دیگر سٹاف کو مبارکباد دی ہے۔