اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور سے چلنے والا کارواں اپنی منزل اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ شہر شہر شاندار استقبال کیا گیا۔ شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔
آبپارہ چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے 24 جولائی کو لیاقت باغ سے بھارتی ہائی کمیشن تک مارچ کا اعلان کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برہان وانی نے دنیا کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہمارے حکمران کرپٹ اور کمیشن کھانے والے ہیں۔
حافظ سعید نے بھی کارواں سے خطاب کیا۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر آزادی کے ترانے بھی ان کا لہو گرماتے رہے۔