آڈیٹر جنرل پاکستان کی 17 ٹیموں نے کے ایم سی میں آڈٹ کی کاروائی شروع کردی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آڈیٹر جنرل پاکستان کی 17 ٹیموں نے کے ایم سی میں آڈٹ کی کاروائی شروع کردی ۔کے ایم سی افسران غائب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان 17 ٹیموں نے ایک ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایک ایک محکمے کا آڈٹ کرنا شروع کررہا ہے اور اس سلسلے میں 6 فارم افسران کو دیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ فنانس کے افسران روزانہ ایک بجے کے بعد دفتر آرہے ہیں اور آڈیٹر ز ان کا انتظار کرتے رہے جبکہ کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر بھی چھٹیوں پر تھے جس سے آڈٹ کے کام میں مشکلات کا سامنا رہا۔

جبکہ کے ایم سی کے افسران نے کہا ہے کہ آڈیٹر ز کی ٹیمیں وقت سے پہلے آگئیں ہیں ورنہ یہ ٹیمیں اگست ،ستمبرمیں آتی ہیں واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں کیلئے وزیر اعلیٰ کی انسپکشن ٹیم ،لوکل گورنمنٹ کمیشن اور گورنمنٹ اور انٹرنل آڈیٹرز جہاں کاروائی کرتے ہیں وہیں آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم بھی آڈٹ کرتی ہے لیکن تاحال محکمہ یا افسرا کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔۔