پیرمحل کی خبریں 21/7/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) دوشراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے سی پلاٹ پیرمحل میں چھاپہ مارکر شراب فروش عبدالستار ولد نیاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دوبوتل شراب وقاص ولد عبدالحمید سی پلاٹ سے دوبوتل شراب برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا غفلت لاپرواہی تیزرفتار ی سے گاڑی نمبر 2855- PGH جس کو ڈرائیور مظہر اقبال ولد دلمیر جٹ ساکن رجانہ کو حامد علی اے ایس آئی ٹریفک نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے زیر دفعہ 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)ناقص اور غیر معیاری برائلر گوشت فروخت کرنے پر قصاب کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق فوڈ انسپکٹر احسان شاہ نے ناقص اور غیر معیاری حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس برائلر گوشت فروخت کرنے صفائی کی عدم توجہی ناقص انتظامات پر وسیم ولد محمد اکرم کراچی چکن سیل سنٹر پیرمحل کے خلاف زیردفعہ 269,272,273 ت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) سیکورٹی نہ پٹرول ، دفتر نہ سرکاری عملہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مسائل کے بھنورمیں رہتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت فرائض انجام دینے میں مصروف عوامی مسائل کے حل کے لیے فی الفور ٹی ایم اے پیرمحل قائم کی جائے سماجی فلاحی حلقوں کامطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملے ہوئے تین سال ہوچکے ہیں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو عارضی طورپر نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں چیف آفیسر کے دفتر میں اپنے امور انجام دینے کے لیے تعینات کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے چار ج سنبھال کرکام شروع کردیا جن کے ماتحت پیرمحل تحصیل کے ملازمین تعینات کرنے کی بجائے کمالیہ رجسٹری سے عارضی طورپر کلرک ، ریڈر اور ایک نائب قاصد کو اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ لگاکر تحصیل بھر کا کام ان کے ذمے لگادیا نائب تحصیلدار پیرمحل تک تعینات نہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو سرکاری طورپر گاڑی کا پٹرول دینے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اپنے ذاتی خرچہ پر تحصیل بھر کی بھاری ذمہ داری ڈالی گئی جس کو احسن انداز میں پایہ تکمیل پہنچایا رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سمیت چیکنگ اور رمضان بازار کے انعقاد کی تمام ذمہ داریاں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ذمہ ڈالی گئیں جس کو وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود احسن انداز میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے انجام دے رہے ہیں اے سی پیرمحل کے ہوتے ہوئے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کاعملہ اے سی کمالیہ کے ماتحت کررکھا ہے سماجی فلاحی حلقوںنے کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل ٹی ایم اے کو منظم کرکے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو تمام ڈی ڈی اختیارات سمیت ماتحت عملہ اور وسائل دیے جائیں تاکہ پیرمحل تحصیل کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود تحصیل پیرمحل سمیتضلع کی تمام تحصیلوں میں دودھ میں ملاوٹ جانچنے کے لئے انٹی اڈلٹریشن کٹس فراہم نہ ہوسکی ملاوٹ مافیا انسانی جانوں سے کھیلنے لگاضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق انٹی اڈلٹریشن کٹس کی فراہمی کرکے تحصیل سطح پر دودھ اور اشیائے خوردنوش میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کا قلع قمع کرے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف تمام ضلعی حکومتوں کو دودھ میں ملاوٹ جانچنے کے لیے انٹی اڈلٹریشن کٹس کی تحصیل سطح پر فراہمی کے لیے فنڈ فراہم کیے گئے مگر پیرمحل تحصیل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چارتحصیلوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی انٹی اڈلٹریشن کٹس کی فراہمی نہ کی جاسکی جس سے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ جو انسانی زندگی کے لئے بہت خطرناک ہے سرعام کی جارہی ہے علاوہ ازیں ضلع بھر کے قصاب کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور دیگر ضروری لیب ٹیسٹ بھی نہ کروایاگیا ضلع بھر میں دودھ فروخت کرنے والی دکانوں ، ڈیری فارمز، دودھ کلیکشن سنٹرز اور دیہی علاقوں سے دودھ لا کر فروخت کرنے والے سرعام ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کررہے ہیںجس سے شہری موذی امراض میںمبتلاہورہے ہیں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور تحصیل سطح پر انٹی اڈلٹریشن کٹس کی فراہمی کرکے شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) تحصیل کونسل کمالیہ کی نااہلی نکاسی آب نہ ہونے کے باعث پیرمحل لاری اڈاتالاب کا منظر پیش کرنے لگا ٹرانسپورٹر گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرنے پر مجبور دکانداروں کے کاروبار تباہ تفصیل کے مطابق پیرمحل لاری اڈا جہاں پر روزانہ سینکڑوں گاڑی مختلف روٹوں پر آتی اور جاتی ہے تحصیل کونسل کمالیہ کو لاری اڈا فیس کی مد میں کروڑوں روپے کی رقم جمع ہونے کے باوجود لاری اڈا میں ترقیاتی کام نہ ہوسکے نکاسی آب نہ ہونے کے باعث لاری اڈا پیرمحل بارش کے پانی کے باعث تالاب کا منظر پیش کررہاہے ٹرانسپورٹر گاڑیاں بیس منٹ پر کھڑی کرنے کی بجائے لاری اڈا کے باہر سڑک پر کھڑی کرنے پر مجبور ہے دکاندار جوکہ ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ تحصیل کونسل کمالیہ کو دیتے ہیں ا ن کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں جبکہ تحصیل کونسل کمالیہ نشاندہی کے باوجودکوئی ترقیاتی کام کرنے سے گریزاں ہے 25لاکھ روپے سے ایک کمرہ کی تعمیر کی جارہی ہے اگر یہی 25لاکھ روپے لاری اڈاکے اندر سڑک کی تعمیر اور سیوریج پر خرچ کیے جاتے تو جنرل بس اسٹینڈ پیرمحل مسائل سے نکل سکتا تھا ٹرانسپورٹر ز اور دکانداروںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آبادسے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل لاری اڈا میں نکاسی آب کا بندوبست کرتے ہوئے لاری اڈا میں سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور لاری اڈا مین گیٹ پر کھڑی کی جانے بسوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کو بیس منٹ پر کھڑی کرنے کا پابندبنایا جائے باربارخلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹر کے بیس منٹ اور روٹ کینسل کردیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) سیکورٹی گارڈز کوبھی اولڈ ایج بینفٹ سکیم کے تحت ملنے والی مراعات سے مستفیدکیاجائے ہمیں تنخواہیں بھی کم ملتی ہیں اورریٹائرمنٹ کے بعد بھی کچھ نہیں ملتا ان خیالات کااظہار مختلف سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈز نے ایک ملاقات میں بتایا انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ حکومت غریب لوگوں خصوصا ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے تاہم بعض پرائیوٹ ادارے من مانی کرکے اور حکومتی پالیسیوں کے منافی کرداراداکرکے تجوریاں بھررہے ہیں ان اداروں خاص طورپر سیکورٹی کمپنیوں کوپابند کیاجائے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کمپنیز ایک جانب توہمیں انتہائی قلیل تنخواہیں دیتی ہے دوسری جانب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہماراکوئی پرسان حال نہ ہے کیونکہ سیکورٹیز کمپنیز اولڈ ایج بینفٹ میں رجسٹرڈ نہ ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ جولیبرقوانین دیگرپرائیوٹ اداروں پرلاگوہوتے ہیں وہی قوانین سیکورٹی کمپنیز اورموبائل کمپنیز پربھی لاگوں کئے جائیں تاکہ جان ہتھیلی پررکھ کر لوگوں کوسیکورٹی فراہم کرنے والے غریب ملازمین بھی عمر کے آخری حصہ میں حکومتی پالیسی کے تحت اولڈ ایج بینفٹ سکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں عوام کو امپورٹڈ چائے کی پتی کے نام پر بیوقوف بنا کر جعلی پتی فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ،صحت کے اصولوں کے بر خلاف پٹ سن کی بوریاں میں آنے والے جعلی چائے کی پتی سے عوام میں ہیپاٹائٹس بی ،سی اور دیگر خطرناک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔جبکہ محکمہ ایکسائز اور محکمہ ہیلتھ کے افسران باہمی گٹھ جوڑ اور باقاعدہ منتھلیوں کی وصولی کے بعد پیرمحل سمیت ضلع بھر میں عوام کی جانوں سے کھیل کر جعلی امپورٹڈ و ناقص چائے کی پتی فروخت کرنیوالے موت کے سودا گروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں۔سماجی فلاحی حلقوںنے کمشنرفیصل آباد،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ،ای ڈی ہیلتھ محکمہ صحت سے جعلی و ناقص چائے کی پتی فروخت کرنے والوں کیخلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔