کراچی کی خبریں 21/7/2016

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اب ہمارا اور ہمارے حکمرانوں کا ضمیر جاگ جانا چاہئے کیونکہ ہم نے ہمیشہ کشمیری عوام کی پر عزم جدوجہد میں اب تک ان کا صرف زبانی ہی ساتھ دیا ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کی عملاً توجہ بھارت سے تعلقات بہتر بنانے اور تجارت و دوستی کو فروغ دینے پر ہی مرکوز رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت کے حوصلوںکو ہمیشہ مہمیز ملتی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجوں کی جانب سے کشمیری عوام پر بربریت کا سلسلہ تیز تر ہورہا ہے جو اس بات کا متقاضی ہے کہ ہمارے حکمران اور قوم دوٹوک مو ¿قف کے ساتھ کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہوکر ان کے حوصلے بھی مضبوط کرے اور عالمی قیادتوں وحقوق انسانی کے عالمی اداروں کو بھی یہ ٹھوس پیغام دے کہ بھارت کے ہاتھوں مسئلہ کشمیر کے یواین قراردادوں کے مطابق حل کے بغیر علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کی کسی صورت ضمانت نہیں دی جا سکتی اس لئے عالمی اور علاقائی سلامتی مقصود ہے تو پھر بھارتی توسیع پسندانہ عزائم اور نہتے کشمیری عوام پر اسکے ظلم و جبر کا سخت نوٹس لے کر اسے نکیل ڈالنا ہوگی بصورت دیگر بھارتی جنونیت دنیا کی تباہی کی نوبت لاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہاہے کہ عروس البلاد کراچی ایک ایسا شہر ہے جس نے اپنی گود میں پاکستان کے ہر گاوں و دیہات ‘ شہروصوبے سے تعلق رکھنے اور تمام زبانیں بولنے والوں کے ساتھ ہر مذہب ‘ ہر مسلک اور ہر رنگ و نسل کے افراد کوسمیٹ کر ان کیلئے اہتمام رزق ہی نہیں کرتا بلکہ امیرو غریب ہر دوطبقات کیلئے کاروبار وروزگار کی فراہمی کیساتھ قومی معیشت کی گاڑی کیلئے ایندھن بھی فراہم کرتا ہے اسلئے اس شہر میں امن ‘ اخوت ‘ یکجہتی اور اتحاد کا راج ضروری ہے جو صرف آئین و قوانین کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی کے ذریعے ہی ممکن ہے گو رینجرز نے بڑی حد تک کراچی میں امن قائم کردیا ہے مگر پھر بھی کراچی کے شہری خود کو ابھی مکمل طور پر محفوظ تصور نہیں کررہے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے ہر امن دشمن قوت کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے اور کسی ایک جماعت کو نشانہ بنانے کے الزام کو باطل ثابت کرتے ہوئے ہر محکمہ ‘ ادارے سے ہر ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ اور سیاسی دفاتر کا خاتمہ کیا جائے جبکہ امجد صابری کے قاتلوں اور اویس شاہ کے اغواءکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لاکر عوام کے احساس عدم تحفظ کو ختم اور کراچی میں امن قائم کیا جاسکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ ‘ عمرا ن چنگیزی ‘میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اورخان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ کی پالیسیاں اوراسرائیل و بھارت سمیت جارح و توسیع پسندانہ عزائم کی حامل دیگر امن دشمن ریاستوں کی حمایت دنیا کے پر امن مستقبل کیلئے خطرات میں تیزرفتار اضافہ کررہی ہے اور اوبامہ کی پالیسیوں کے باعث ہی دنیا مزید غیر مستحکم ہوتی جارہی ہے اسلئے اپنے محفوظ مستقبل کیلئے نہ صرف امریکی عوام کو اوبامہ کی پالیسیوں کیخلاف باہر نکل کر صدائے احتجاج بلند کرنی ہوگی بلکہ امن پسند و مہذب اقوام کو بھی اوبامہ کی امن دشمن پالیسیوں کیخلاف یکجا ہوکر دنیا کے مستقبل کے تحفظ کی جدوجہد کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی‘سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘محمد رمضان سولنگی ‘محمد بشیر سولنگی ‘ ارشاد علی سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ ایشیاءمیں امن کا دارومدار پاکستان و بھارت تعلقات کی پائیداری میں ہے جبکہ ان تعلقات کا پائیداری کا تعلق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہے اسلئے مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے اور چونکہ دنیا کا امن ایشیاءکے امن سے مشروط ہے اسلئے دنیا کے پر امن و محفوظ مستقبل کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے ۔ پاکستان کشمیر‘ سرکریک‘ سیاچن سمیت ہر معاملہ پر بھارت سے مذاکرات کو تیار ہے مگر بھارت گریز کررہا ہے کیونکہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کانہیں چاہتا اور اسے جبراً اپنا حصہ بنانائے رکھنا چاہتا ہے جس کا مطلب ہے کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کے پر امن و محفوظ مستقبل کیلئے خطرہ ہے اور امریکہ بھارت کی سرپرستی و حمایت کے ذریعے دنیا کیلئے خطرے کی پرورش کررہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی امریکہ کو دنیا کے پر امن مستقبل کیلئے آتش فشاںدہکاتے ہوئے خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔