اسلام آباد (جیوڈیسک) کشمیر میں بھارتی مظالم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں خطے اور ملک کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔