زیارت (نامہ نگار) ہیلپ بلوچستان کے تحت ضلع زیارت میں 29 اور 30 جولائی کو ڈی ایچ کیو زیارت میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلپ بلوچستان کے چئیرمین امیر محمد خان جوگیزئی نے ڈپٹی کمشنر زیارت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراء ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زیارت ارباب کامران خان کاسی بھی موجود تھے۔ ۔ڈپٹی کمشنر عبدالخالق مندوخیل کاکہنا تھا کہ ہیلپ بلوچستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زیارت میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ بمورخہ انتیس اور تیس جولائی کو منعقد ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ ضلعی انتظامیہ زیارت اور محکمہ صحت زیارت کی تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کے لئے ہم ہیلپ بلوچستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ۔کیونکہ اس طرح کے فری علاج معالجہ سے غریب مریض مستفید ہونگے ۔اور اس طرح کے کیمپس کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چئیرمین ہیلپ بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں سے غریب و نادار مریضوں کو اپنے گھر میں مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی ۔اس موقع پر ہیلپ بلوچستان کے چئیرمیں امیر محمد خان جوگیزئی کا کہنا تھا کہ یہ فری میڈیکل کیمپ ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت میں منعقد ہو گی ۔کیمپ روزانہ صبح دس بجے سے شروع ہو کر دوپہر دو بجے تک ہو گی ۔دو روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو فری علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ دوائیں بھی مفت مہیا کی جائیگی ۔اس کے علاوہ محکمہ صحت زیارت اور ضلعی انتظامیہ بھی ہر ممکن تعاون کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْْْْْضلع زیارت میں تقریباً پچاس ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔ ڈی ایچ کیو زیارت میں بھی صرف دو ڈاکٹر ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زیارت ارباب کامران خان کاسی زیارت (نامہ نگا ر) ضلع زیارت کے مختلف ہسپتالوں میں تقریباپچاس ڈاکٹروں کی کمی ہے اس کے باوجود عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زیارت ارباب کامران خان کاسی نے زیارت کے میڈیا نمائندوں کو بتاتے ہوئے کہی ۔ ان کے مطابق تقریباً زیارت کے مختلف ہسپتالوں میں پچاس ڈاکٹروں کی کمی ہے اسی طرح ڈی ایچ کیو زیارت میں بھی صرف دو ڈاکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ضلع میں ڈاکٹرز کی شدید کمی کے باوجود ہم اپنی کوشش کے مطابق عوام کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اورضلع کے تمام علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایف اے زیارت کے فٹ بال ٹیم کا ٹرائل مکمل۔پی پی ایل فٹ بال ٹورنامنٹ سبی ڈویژن کا افتتاحی میچ 26جولائی کو زیارت فٹ بال سٹیڈیم میں کھلا جائیگا ۔ زیارت ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرلیم لمیٹیڈ ٹورنامنٹ سبی ڈویژن فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے ڈی ایف اے زیارت کا ٹرائلز سلیکشن کمیٹی ممبران صدر ڈی ایف اے عبدالمنان سارنگزئی ، سیکرٹری ڈی ایف اے محمد ہاشم ، سنئیر ممبر بلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن جان محمد سارنگزئی اور ملک محمد آصف کاکڑکی زیر نگرانی میں مکمل ہوا ۔ نتائج کے مطابق شمس الدین گول کیپر ، اعجاز احمد ، فرید اللہ ، محمد زمان ، ظفر اللہ ، شاہ جہان ، عبدالرشید، عصمت اللہ ، کلیم اللہ ، پائند خان ، گل محمد ، تنویر احمد ، محمد عزیز ، گلزمان ، محمد ذاکر ، محمد صادق ،محمد یونس ، محمد امین اور عبدالکریم منتخب ہوگئے ۔ اس موقع پر نو منتخب کھلاڑیوں کو ڈی ایف اے زیارت کے عہدیداروں کی جانب سے سخت ہدایات دی گئی کہ وہ کل سے پریکٹس کیمپ جوائن کریں کیمپ میں حصہ نہ لینے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن منسوخ تصور ہو گا ۔واضح رہے کہ پی پی ایل فٹ بال ٹورنامنٹ سبی ڈویژن کا افتتاح 26جولائی کو زیارت فٹ بال سٹیڈیم میں ہوگا جس کے آرگنائزر عبدالمنان سارنگزئی ہونگے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈی ایف اے سبی اور ڈی ایف اے ڈیرہ بگٹی کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ فائنل تیس جولائی کو ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں زیارت ، کوہلو، ہرنائی ، سبی ، اور ڈیرہ بگٹی کی ٹیمیں حصہ لینگی۔