کشمیریوں نے ن لیگ کو ووٹ دے کر عمران خان کی احتجاجی سیاست کو آزاد کشمیر سے نکال دیا

PML N

PML N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد اشفاق جنرل سیکرٹری راجہ عبد القیوم اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یورپ چوہدری نعیم اختر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے ن لیگ کو ووٹ دے کر عمران خان کی احتجاجی سیاست کو آزاد کشمیر سے نکال دیا ہے۔

عمران خاں نوشتہ دیوار پڑھ لیں ،سیاست چوہے بلی کا کھیل نہیں ،میاں نواز شریف پاکستان اور آزاد کشمیر کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔انشاءاللہ اب آزاد کشمیر میں بھی ترقی ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ شیر کی دھاڑ نے پی پی اور تحریک انصاف کا ملیا میٹ کر دیا ہے۔

عمران خاں اب تیسری شادی میں دیر نہ کریں ،الیکشن میں ہار کے بعد اب اپنے دل کو مطمئن کرنے کے لئے شادی کا سہارا لیں ،انھوں پاکستان اور آزاد کشمیر کے دلوں کی دھڑکن میاں نواز شریف کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

امید ظاہر کی ہے کہ انشاءاللہ پاکستان اور آزاد کشمیر ترقی کرے گا ،اور مقبوضہ وادی بھی ہمارے قائد کی حکومت میں آزاد ہو گا۔