مہمند ایجنسی (شکیل مومند) تحصیل یکہ غنڈ میں قاسم خیل اور دادو خیل قوم کا ایک مشترکہ جرگہ تحصیلدار یکہ غنڈ کے دفتر میںمنعقد ہوا۔
جرگہ کی سربراہی عبدالجلیل مومند نے کی اور ان کے علاوہ علاقہ کے مشران نے شرکت کی۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ورسک لفٹ بینک کینال سے جو نہر 25 دیہات کی طرف نکالی گئی ان پر جگہ جگہ غیر قانونی طور پر موگہ جات، بند اور واٹر پمپس موجود ہیں ان کو جلد از جلد ہٹایا جائے۔
پولیٹکل نائب تحصیلدار یکہ غنڈ نے جرگہ کی مطالبہ کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی اور غیر قانونی موگہ جات، بند اور واٹر پمپس وغیرہ ہٹانے کے لئے تین دن کے لئے ڈیڈلائن دے دی گئی۔اور مزید واضح کیا گیا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔