کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مسائل کو علاقائی سطح پر حل کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہر کو آلودگی سے بچانے کے لئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں۔
لوگوں کے دروازے پڑا کچراعلاقائی کونسلر ز ہی بہتر طور پر ٹھکانے لگا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یو سی 23 وارڈ4 گلشن اقبال شانتی نگر کے جنرل کونسلر فائق محمد نے ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ کے افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی کا بحران حل کرنے کیلئے ہم نے ذاتی طور پر کنڈا سسٹم کا خاتمہ کیا ہے اور اب پانی اور صفائی کے مسائل کو حل کیلئے عملی طور پر سرگرم ہوگئے ہیں ۔بلدیاتی کونسلروں کو حکومتی سطح پر بروقت فنڈ کی فراہمی وقت کا تقاضہ ہے۔
مون سون بارشوں کی وجہ سے شانتی نگر میں آلودگی میںاضافہ ہوا جس کے خاتمے کیلئے ہم نے ذاتی طور پر علاقائی معزز شخصیات کے تعاون سے اس بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔
کیپشن ،شانتی نگر یوسی 23وارڈ 4کے کونسلر فائق محمد علاقے میں جاری ترقیاتی کا م کی نگر انی کررہے ہیں۔