بدین (عمران عباس) بدین میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کے قتل ہو جانے کے بعد قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سومرا برادری کے سینکڑوں افراد کا غریب آباد چوک پر دھرنا، اور علامتی بھوک ہڑتال بدین سے حیدرآباد اور کراچی جانے والے راستے بند کردیئے گئے، ٹریفک معطل، پولیس پر رشوت لیکر قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام۔۔۔ بدین شہرکے نواحی گاﺅں ٹنڈو گاموں میں 24 روز قبل پانی کے تنازع پر دوگرپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص نور محمد سومرو قتل ہوگیا تھا جبکہ ایک عورت سمیت آٹھ افراد شدید زخمی بھی ہوگئے تھے، 24 زوز گذر جانے کے باوجود بھی قاتلوں کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سومرا برادی کے سینکڑوں افراد نے غریب آباد چوک پر دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی۔
دھرنے کے باعث بدین سے حیدرآباد اور کراچی جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا جس کے باعث دو گھنٹے تک ٹریفک بھی معطل ہوگئی، لواحقین کا نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قاتلوں سے پیسے لیکر قاتلوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے، شرکاءکا کہنا تھا کہ جب تک قاتلوں کو گرفتارنہیں کیا جاتا علامتی بھوک ہڑتا ل اور دھرنے جاری رہیں گے، دوسری جانب بدین ماڈل تھانا کے ایس ایچ او محمد ابراہیم جتوئی کا کہنا ہے کہ چار ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ انکوائری ہو رہی ہے اور قاتلوں کو کسی بھی صورت میں کوئی رلیف نہیں دیا جائے گا۔