مڈغاسکر آتش زدگی کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک

Fire

Fire

مڈغاسکر (جیوڈیسک) مڈغاسکر کے وسطی حصے میں آتش زدگی کے ایک واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی رات ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور سوئے ہوئے افراد اس کی زد میں آگئے۔

پولیس کے مطابق یہ آتش زدگی حادثاتی طور پر پیش آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی اور چھت بیٹھ گئی۔