تحریر: فہمیدہ غوری ۔کراچی کل ٹی وی پر محترمہ سشما سوراج کا بیان دیکھا۔ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ پاکستان قیامت تک کشمیر کو حاصل نہیں کر سکتا۔ کوئی بتاے ان محترمہ کو کہ آپ کے وزرائے اعلی نے ہی شملہ معائدے پر دستخط کیے تھے اقوام متحدہ کی قراردادیں آپ کے دادا جان نے ہی دستخط کی تھیں۔
کشمیر آپ کا اٹوٹ انگ ہے تبھی آپ کشمیر ی جوانوں کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہیں۔ بھارت قیامت تک کشمیر کو حاصل نہیں کر سکتا۔ اسی لیے آپ نے کشمیر کی سر زمین پر قیامت برپا کر رکھی اورجو ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے مظلوم کشمیر عوام پر ہونے والے ظلم پر آج ساری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ میرے کشمیر بھائی بہنوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی اے میرے کشمیری بہن بھائیو ! تم پر چلائی جانے والی اندھی گولیاں ،تمہاری آنکھوں اورچہرے پر لگنے والے زخم ہمارے دل پر لگ رہے ہیں۔ یہ مت سمجھو کہ ہم تم سے الگ ہیں ہمارے دل تمہارے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تمہیں لگنے والے زخموں کی ٹیس ہمارے جسم بھی چھلنی کرتی ہیں۔
kashmir Protest
میرے پیارو! تمہاری لاشیں وہاں گرتی ہیں مگرماتم یہاں ہوتا ہے۔ ہم بے خبر نہیں ہمیں سب پتا ہے ہمیں سب خبر ہے۔ ہمارے پیارے بھائی بہنوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی۔ انشائاللہ وہ وقت دور نہیں جب آزادی کے روشن چراغوں سے کشمیر کی وادی بھی جگمگاے گی۔ سلام تمہاری ہمت و بہادری پر، تمہاری جرات پر، تمہارے پاکستان کا پرچم لہرا کر سینے پر گولیاں کھانے پر، سلام تمہاری تمہاری عظمت پر جو سالوں سے ظالموں کے سامنے کلمہ حق ادا کر رہے ہیں اور دنیا کو بتارہے ہیں کہ اہل جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت ،جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔