قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 28 مظفرآباد 5 کی یونین کونسل سلیمہ میں پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفرآباد : قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 28 مظفرآباد 5 کی یونین کونسل سلیمہ میں پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، چیئرمین علماء مشائخ حافظ طارق محمود اپنی آبائی یونین کونسل بھی ہار ہے ،جبکہ راجہ فاروق حیدر کے دست راز مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ریاض کے صدر حاجی احسان دانش کے حقیقی بھائی پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلاتے رہے اوراپنا اکلوتا ووٹ ہی (ن) لیگ کو دیا۔

یونین کونسل سلیمہ میں 9 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں سلیمہ ، سربالا،اندراسیری ، مونڈاں ، کوپرا، پانپنڈی ،نڑگولی ، کیاٹی ،موہتر،شامل تھے اس یونین کونسل میں نامور شخصیات میں راجہ فاروق حیدر،علماء مشائخ کے چیئرمین حافظ طارق ، پیپلزپارٹی کے سابقہ رہنما راجہ افراسیاب خان ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور فاروق حیدر کے دست راز حاجی احسان دانش قابل ذکر ہیں۔

مونڈاں پولنگ اسٹیشن سے پیپلزپارٹی کو کامیاب بنوانے کر اپنی عزت بچانے کیلئے چیئرمین علماء مشائخ نے جائز وناجائز تمام حربوں کو بروئے کار لایا لیکن کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ان کے پاس وزیر کے برابر عہدہ ہونے کے باوجود صرف اپنے پولنگ اسٹیشن تک محد ود رہے انہیں پی پی پی کے امیدوار اشفاق ظفر کے ساتھ پورے حلقہ میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی ضرورت تھی جو انہوںنے کسی خاطر میں نہیں لائی ،اوریوں اپنی آبائی پولنگ اسٹیشن کے ساتھ ساتھ یونین کونسل سے پانچ ہزارکی لیڈ سے شکست کاسامنا کرنا پڑا ، جبکہ دوسری جانب راجہ فاروق حیدر کے خودساختہ دست راز مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ریاض کے صدر حاجی احسان دانش کے حقیقی بھائی پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلاتے رہے اوراپنا اکلوتا ووٹ ہی (ن) لیگ کو دیااب یہ لوگ پہلے پیپلزپارٹی سے مفادات حاصل کرتے رہے اب مسلم لیگ (ن) سے بھی فائدے اٹھائیں گے ۔مسلم لیگ (ن)کو ایسے مفادپرستوں سے دور رہنا چایئے۔