مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میڈیا استحکام اور جمہوریت لانے والی ایک طاقت ہے کیونکہ یہ عوام کو متوازن اور حقیقی معلومات تک رسائی دے کر جمہوری اور آزاد معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار مس شمائلہ انجم ، پراجیکٹ منیجر سی پی ڈی آئی نے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز(سی پی ڈی آئی)کی طرف سے صحافیوں کی حفاظت کے پروگرام کے تحت دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ورکشاپ میں انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ کے تربیت یافتہ تربیت کاروںمیں سے مسڑوسیم عباسی نے ضلع بھر کے صحافیوں کی دشوار علاقوں اور مشکل صورتحال میںحفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رپورٹنگ کرنے کی تربیت کی۔اس تربیت میں صحافیوں کوآگاہ کیا گیا کہ تحقیقی مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں صحافیوں کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن چکا ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان میں صحافی انتہائی مشکل ماحول میںکام کر رہے ہیں،گذشتہ دہائی میںبہت سے صحافی مارے جا چکے ہیں جو آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے تاہم حفاظتی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے میں درپیش خطرا ت کو کم کیاجا سکتا ہے۔ اس مقصد کے تحت یہ پروگرام صحافیوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے تا کہ وہ جسمانی اور تکنیکی ہدایات کے ذریعے اپنے تحفظ کو مقدم رکھ کر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے سکیں۔بہت سے صحافیوں بالخصوص تنازعہ والے علاقوںسے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو درپیش چیلینجزکا ذکرکیا گیا جنہیں مختلف خطرات اور حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Workshop
تربیت کے دوران صحافیوں کو صحافت سے متعلق پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے ساتھ ملکی قوانین،صحافیوں کے لئے حقوق و قانونی تحفظ،تنازعات کی حساسیت،صحافتی غیر جانبداری، باہمی رابطوں ، صحافتی فرض کی ادائیگی سے پہلے کی تیاری،موقع پر کرنے والے ضروری کام،واپسی پر رپورٹنگ کرتے وقت جسمانی حفاظت کے پیش نظر رکھے جانے والے اقدامات، صحافتی اخلاقیا ت اور موجودہ دور میں انتہائی اہم سمجھے جانے والی سائبر سیکورٹی کے تحت اپنی دستاویزات،رابطوں وغیرہ کو انٹرنیٹ، کمپیوٹر، موبائل فون پر محفوظ رکھنے کی تکنیکوں کے متعلق بھی انتہائی اہم معلومات سے آگاہ کیا گیا۔
سی پی ڈی آئی کے اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے چاروں صوبوں میں 1500کے قریب صحافیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی تا کہ عالمی سطح پر اپنائی جانے والی حفا ظتی تدابیر اورتکنیکوںکو پاکستان میں بھی اپنانے سے بہت سے صحافی خطرات اور ایسی مشکل صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہو سکیں۔سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام صحافیوں کی حفاظت کے پرگرام کے تحت دو دن کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،وسیم عباسی نے صحافیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ سینئر صحافی افضل انصاری،صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، چیئرمین پریس کلب مصطفی آباد اصغر علی شہزاد،پتوکی سے محمد عمران، عابد حسین، ساجد حسین،قصور سے خالد نواز خان،ڈاکٹر یوسف آرائیں،اجمل شاد،فاروق عالم،عمران سیفی،توصیف شاد،سجاد انصاری، مہر عبدالرحمن،عمران فیضی،اطہر سلیم،مہر ندیم،وقاص عابد، اویس عابد ودیگر صحافیوں نے اس سلسلے کوجاری رکھنے پر زور دیا اور اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کئے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126